لاہور: والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ، دھماکوں کی آوازیں، سائرن بج گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور: والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ، دھماکوں کی آوازیں، سائرن بج گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)لاہور کے علاقے والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے سائرن بجا دیئے گئے، سائرن کی آواز سنتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی فائر فائٹنگ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکوں کی آوازیں کئی کلو میٹر دور تک سنی گئیں، اس وقت سیکڑوں کی تعداد میں لوگ باہر نکل کر جمع ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے: امریکی اخبار پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے: امریکی اخبار ’اللہ اکبر تیار ہیں ہم‘ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا نیا جنگی ترانہ ریلیز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری گجرات، ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرکرتباہ پاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلئے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائیگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دھماکوں کی ا وازیں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
پشاور:اے این ایف نے خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خیبر پختونخوا ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ ڈسٹرکٹ خیبر کی ایک ڈمپنگ سائٹ پر پتھریلی چٹانوں میں چھپائی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق یہ منشیات باڑہ کے بدنام زمانہ ڈی ٹی او گروہ کی تھیں جو آفریدی قبیلے کے معروف منشیات اسمگلروں پر مشتمل ہے۔ اسمگلرز رات کی تاریکی میں یہ منشیات پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقام پر چھاپہ مارا اور 144 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔