بھارت، امرتسر کے علاقے شری ہرمندر صاحب میں مکمل بلیک آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں امرتسر کے علاقے شری ہرمندر صاحب میں مکمل بلیک آوٹ کردیا گیا ہے۔
بھارت نیوز ایجنسی کے مطابق ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ گھر میں رہیں اور باہر کی لائٹیں بھی بند رکھیں۔
ایک اور بھارتی میڈیا کے مطابق بلیک آوٹ کے سبب گولڈن ٹیمپل اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔
دوسری جانب رپورٹس میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈرل کے بعد روشنیاں بحال کردی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی جارحیت کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔
پاکستان کی فضائیہ نے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے، وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مراکز میں بلیک آئو ٹ کے اعلانات
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے ہو تے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی دارلحکومت میں اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف کی جانب سے تجارتی مراکز میں لائٹس بند کرنے کے اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف نے اعلان کیا کہ
حکومت کی طرف سے احکامات ہیں تمام تجارتی مراکز کی لائٹس بند کر دی جائیں۔ قبل ازیں بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں مکمل بلیک آؤٹ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سٹریٹ لائٹس بھی رات بھر بند رکھی جائیں گی۔ رہائشیوں کو بھی اپنے گھروں اور پورچوں وغیرہ کے باہر لائٹس بند رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیوں کو مکمل ڈھانپنے اور گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:جماعت اسلامی کا بھارتی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان