پاکستان نے ایل او سی پر 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کیے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ---فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایل او سی پر پاکستان نے 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کیے، یہ بہت بڑی کامیابی ہے، بھارت کو جلد بھرپور جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے دھواں دار خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے افواج کو موثر اور بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے، اب یہ معاملہ آگے کہاں جاتا ہے اس کا فیصلہ ہم کریں گے، بھارت کو پاکستان کا بھرپور جواب آئے گا، ضرور اور جلد آئے گا، ایسا جواب ہوگا کہ دنیا یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ بزدل بھارت نے تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، بھارت سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ہم سولینز کو نشانہ نہیں بنا رہے، ہم ٹھوس اور موثر جواب دے رہے ہیں، ہم ان کو چائے پلانے کو تیار تھے لیکن اس بار دشمن بھاگ گیا، ہم نے اس بار چائے کی ہوم ڈیلیوری کی ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ہم نے بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر مار گرائے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رافیل کی شکل میں استعمال کی، جس پر بھارت کو بہت غرور و ناز تھا وہ خاک میں مل چکا ہے، یہ بھارتی جہاز نہیں گرے بلکہ بھارتی قوم کا غرور گرا ہے، اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستانی ادارے اور افواج ہر سازش کا سینہ تان کر مقابلہ کر رہے ہیں، دشمن اپنے مقاصد کےلیے اعلیٰ سے اعلیٰ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے، بھارت نے اپنے عزائم کی تکمیل کےلیے حکمت عملی تبدیل کی ہے، اب اس نے ڈرون بھیجنے شروع کردیے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے 50 ڈرونز مار گرائے، کچھ کو جیم کر کے اور کچھ کو ایئر ڈیفنس سسٹم سے گرایا گیا، گرائے گئے تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ ہم اپنے عجائب گھر میں رکھیں گے، ان ڈرونز کو گرا کر ہم نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کو شرم آنی چاہیے کہ اب تو رافیل بنانے والے بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ رافیل کمپنی کے شیئرز 18 فیصد گرے ہیں، بھارت رافیل اور دیگر جہازوں کا ملبہ چھپانا چاہتا تھا، وہ جس طریقے سے پاکستان کا نقصان کرنا چاہتے تھے اس میں ناکام ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی جنگ میں بھی بھارت کو شکست دی ہے، پاکستان قوم ہر موقع ہر اکھٹی ہو جاتی ہے، پاکستانی عوام ہمیشہ ایسی صورتحال میں اکھٹی ہوکر مقابلہ کرتی ہے، یہ 5 انگلیاں مل کر زور دار مکا ثابت ہوتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عطا تارڑ نے کہا وزیر اطلاعات پاکستان نے نے کہا کہ بھارت کو
پڑھیں:
ہوڈی مودی کی منجی ٹھک گئی!
کہتے ہیں ’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘ مگر یہاں تو پورا اونٹ ہی زیرہ بن گیا ہے۔ کل تک مودی کو امریکا میں ’بوسے‘ پڑ رہے تھے، اور ہوڈی مودی کے نعرے لگانے والے بھارتی اب ٹرمپ کی ہر تقریر پر جھاڑو پھیر رہے ہیں۔
یہ بھی پاکستان کی افواج کی جرات ہے جس کو سلام ہے کہ بھارت کو ہر محاذ پر ڈھیر کردیا۔
ٹرمپ کے ترجمان کا تازہ ترین بیان جس میں بھارت پر الزام لگا دیا کہ ’یہ روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں پیسے جھونک رہا ہے‘۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کا سخت ترین بیان ہے۔
یہ سب بھارت کے ساتھ کب سے ہونا شروع ہوا ہے تب سے جب سے پاکستان فوج نے موجودہ سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن بھارت کی خوب منجی ٹھوکی۔
اس کو یوں سمجھیے کہ جیسے کسی کے شادی ہال میں اچانک قاضی نے نکاح روک دیا ہو، سب منہ دیکھتے رہ گئے۔
مودی سرکار جو کل تک دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طبلے پر چمچماتی تھی، آج اپنی ہی چالوں میں ’دھمال‘ ڈال رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا ہے، کیونکہ بھارتی عوام کی نظر میں ان کے گودی میڈیا کا ستیاناس بھی پاکستان کے ہاتھوں ہوا کیونکہ دشمن بھارت کی عوام اب اپنا میڈیا دیکھنے کے بجائے غیرملکی یا پاکستانی میڈیا پر اپنے ملک کی خبریں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اور بی جے پی کے ترجمان ایسے غائب ہیں جیسے پکوڑوں میں آلو!
بھارتی اپوزیشن کو گویا سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے۔ مودی پر وہی الزامات جو کبھی وہ دوسروں پر دھرا کرتے تھے، اب خود ان کی جھولی میں بھرے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ بار بار پاکستان اور بھارت کی جنگ کا تذکرہ کرکے، بھارت کی 4 دن میں شکست کا کریڈٹ خود کو دے رہا ہے، اور مودی جی ’چُپ کا روزہ‘ رکھے بیٹھے ہیں۔
اب صورت حال یہ ہے کہ دہلی میں مودی کی منجی ایسی ٹھکی ہے جیسے کسی شادی میں بارات آنے سے پہلے ہی دلہن بھاگ جائے۔
یہی وقت ہے کہ بھارت کو اپنے بین الاقوامی تعلقات کے آئینے میں اپنی شکل غور سے دیکھنی چاہیے، کیونکہ اب تو وہ ماسکو کا تیل بھی پی رہا ہے، اور واشنگٹن کی جھاڑ بھی۔
یہ سب دیکھ کر بندہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ جو دوسروں کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلاتے ہیں، وہ اکثر خود ہی نشانے پر آجاتے ہیں۔
ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں