معذور ماں کو کمر پر لاد کر دنیا گھمانے والا 51 سالہ شخص
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
چین میں ایک 51 سالہ شخص کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے کیونکہ وہ اپنی معمر معذور ماں کو کمر پر لاد کر مختلف علاقوں کا سفر کر رہا ہے۔شائے وانبین نامی شخص کا تعلق صوبہ سیچوان سے ہے اور وہ روایتی چینی پٹی کو استعمال کرکے اپنی معذور ماں کے ساتھ سفر کر رہا ہے۔ان دونوں نے Chengdu کے تاریخی قصبے Huanglongxi کا دورہ گزشتہ دنوں کیا۔اس موقع پر شائے وانبین نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک حادثے کے باعث 4 سال سے وہیل چیئر تک محدود ہیں اور جب سے وہ انہیں اکثر سیاحت کے لیے ساتھ لے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ان دوروں کے دوران وہیل چیئر اور پٹی دونوں کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ کئی بار راستے ایسے ہوتے ہیں جہاں وہیل چیئر کے ساتھ سفر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ایک خاتون سیاح نے دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔خاتون کے مطابق وہ شائے اور ان کی والدہ کو نہیں جانتیں مگر وہ شائے وانبین کے رویے سے بہت زیادہ متاثر ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ 'یہ شخص ماں سے بہت زیادہ مخلص لگتا ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب وہ اپنی ماں کو کمر پر لاد کر سفر کر رہا ہے'۔خاتون کے مطابق 'میں نے ویڈیوز اس لیے انٹرنیٹ پر جاری کیں کیونکہ میں اس شخص کی محبت کو پھیلانا چاہتی تھی'۔شائے وانبین کے مطابق 'والدہ کو کمر پر لاد کر چلنا ایک بیٹے کا فرض ہے اور ایسا کوئی خاص کام نہیں'۔انہوں نے کہا کہ وہ جس پٹی کو استعمال کرتے ہیں یہ وہی ہے جو ان کی والدہ کچھ سال قبل اپنے پوتے پوتی کو لاد کر چلنے کے لیے استعمال کرتی تھیں۔شائے وانبین نے بتایا کہ ماں کو لاد کر سفر کرنے کے باعث انہیں کمر میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جس کا علاج انہوں نے کچھ ماہ پہلے کرایا تھا جبکہ کئی بار وہ بہت زیادہ تھک جاتے ہیں۔مگر انہوں نے کہا کہ 'اگر ممکن ہوا تو میں اپنی ماں کو بہت زیادہ دور دراز کے علاقوں میں لے کر جاؤں گا اور زیادہ سے زیادہ دنیا دیکھوں گا'۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کو کمر پر لاد کر شائے وانبین بہت زیادہ انہوں نے ماں کو رہا ہے
پڑھیں:
پھول پر آرام کرتا سانپ، دل موہ لینے والا زہریلا منظر
امریکا کے شہر ڈیلاویئر کے علاقے برج وِلو میں ایک نایاب اور دلکش منظر نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا، جب ایک سانپ کو نہایت پُرسکون انداز میں ایک پھول پر آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ریاست بہار: ایک سالہ بچے نے کوبرا کو کاٹ لیا، سانپ ہلاک، بچہ بے ہوش
یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، جس میں سانپ کسی خطرے یا بےچینی کے بغیر پھول کی پنکھڑیوں پر لیٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ قدرت کے اس انوکھے اور پُرامن لمحے نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے اس نادر منظر کو خوبصورتی اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً سانپوں کو خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن اس تصویر نے ان کے بارے میں ایک مختلف اور پُرامن پہلو پیش کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا برج وِلو دلکش منظر ڈیلاویئر سانپ