ایکسائز اہلکار بن کر شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، 3 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے مبینہ اہلکار بن کر شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے کیس میں 3 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شواہد ہیں۔
کراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اغواء برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے، مارچ 2025ء میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے مارچ 2024ء میں ڈیفنس سے شہری کو اغواء کیا تھا، ملزمان نے اپنا تعلق اینٹی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ سے بتایا تھا، ملزمان نے 2 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور 50 ہزار روپے لے کر شہری کو چھوڑ دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اے وی سی سی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ
پڑھیں:
حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد
ملک اشرف : بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد کردی ۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے حفیظ اللہ خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی پیش ہوئے، وکیل درخواستگزار نے حفیظ اللہ خان نیازی کی دونوں درخواستوں کو واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے حفیظ اللہ خان نیازی کی دونوں درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیا، سینیئر صحافی حفیظ اللہ نیازی نے اپنے بیٹے حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
Ansa Awais Content Writer