مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ، ڈرون اُڑانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی 42 : مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
جاری کردہ علامیے کے مطابق ضلع بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی ایک مہینے کے لئے ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓ گی۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی میں2 ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی میں 2ڈرون گرکرتباہ ہوگئے ایک ڈرون راولپنڈی فوڈاسٹریٹ جبکہ دوسراڈرون رومی روڈ صدر کے قریب گرکرتباہ ہوگیا
فوڈ اسٹریٹ کے قریب گرنے والے ڈرون سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔
ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کا ملبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا۔
Post Views: 3