پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تینوں بندرگاہوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی جبکہ کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی۔
موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کے لیے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری بوٹس اور ماہی گیری کشتیاں فشنگ بوتس پر پابندی ہوگی۔ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر شپنگ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، اسحاق ڈار وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ آئی ایم ایف نے بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا، پاکستان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان پاک فوج نے 29بھارتی ڈرون مار گرائے، 3 پاکستانی شہید، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 زخمی، ڈی جی آئی ایس پی آر ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے آئندہ 2روز بند رکھنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر پابندی عائد بندرگاہوں پر ہائی الرٹ
پڑھیں:
اسلام آباد، باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تمام افسران فی الفور فیلڈ میں جا کر کارروائیاں یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جس علاقے کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔
ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پر کی جائیں۔