Daily Pakistan:
2025-05-08@16:22:31 GMT

پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT

پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی جارحیت کے باعث  پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے 
’’جنگ ‘‘ نے پورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  بندر گاہوں پر چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر میں جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔یہ فیصلہ نقل و حرکت محدود رکھ کر سیکیورٹی بہتر کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔

بھارت کو پاکستان پر حملے کا جواب ملے گا، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے: وزیراعظم

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سیکیورٹی صورتحال کے باعث سیف سٹی اٹھارٹی ہائی الرٹ سرویلنس پر

موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کیمروں سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں حساس مقامات، اہم تنصیبات، داخلی و خارجی راستوں کی 24 گھنٹے سرویلنس کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حسبِ ضرورت فوری ریسپانس یقینی بنا رہی ہے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے جدید فیشل ریکگنائزایشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان سیف سٹیزاتھارٹی کے مطابق سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچوئل پٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، سیف سٹیز کی ٹیمیں سیکیورٹی ایجنسیز، ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند

’پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملکی دفاع اور شہریوں کی حفاظت کے لیے 24 گھنٹے موجود ہیں، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سرویلنس فیشل ریکگنائزایشن ٹیکنالوجی لاہور ورچوئل پٹرولنگ

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد
  • بھارت کا جنگی جنون،پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پر ہائی الرٹ ، ماہی گیری پر پابندی عائد، ہائی الرٹ جاری
  • پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • والٹن ائیرپورٹ کے قریب دوبارہ دھماکوں کی آوازیں,سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • سیکیورٹی صورتحال کے باعث سیف سٹی اٹھارٹی ہائی الرٹ سرویلنس پر
  • بھارتی جارحیت: لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
  • پاک آرمی اور سیکیورٹی اداروں کی معاون کیلئے سول ڈیفنس بھی ہائی الرٹ
  • پاکستان بھارت کشیدگی: پی این ایس سی کارگو جہاز بھارت کی بجائے سنگاپور کی طرف موڑ دیا گیا