بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت کے جنگی جنون کے باعث پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
وزارت بحری امور نے با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔
پورٹ ذرائع کے مطابق بندر گاہوں پر چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر میں جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔
فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نقل و حرکت محدود رکھ کر سیکیورٹی بہتر کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بندرگاہوں پر
پڑھیں:
لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ کراچی میں اتار لیا گیا
کراچی:لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دورانِ پرواز جہاز سے ایک پرندہ ٹکرایا، جس سے طیارے کی ونڈ اسکرین کو شدید نقصان پہنچا اور پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
پرواز میں 344 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین بھی شامل تھے۔ واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے، جنہیں انتظامیہ نے فوری طور پر ہوٹل منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے جس میں تقریباً 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ پرواز کی روانگی آج رات متوقع ہے۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد طیارے کو دوبارہ اڑان کے لیے کلیئرنس ملنے پر مسافروں کو روانہ کردیا جائے گا۔