بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرونز نے کس طرح پاکستان کی دھول چاٹی، ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارت کی جانب سے حملے کے لیے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز نے کس طرح پاکستان کی دھول چاٹی، اس حوالے سے دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مزید 3 شہروں میں بھارت کے اسرائیلی ساختہ 6 ڈرونز تباہ کردیے ہیں۔ تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان تباہ ہونے ہونے والے 6 ڈرونز میں سے ایک کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 کو اوکاڑہ میں زمیں بوس کیا گیا۔
اب تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ یہ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کیے جا رہےتھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پردیکھاجارہاہوتا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک لیتا ہے۔ شہری علاقوں اورکمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کادفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کےحملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔ ہروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے کہ پاکستان کادفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔