Juraat:
2025-08-08@13:26:15 GMT

پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط پوری کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط پوری کر دیں

ایف بی آر مقررہ ہدف 9.17ٹریلین کے مقابلے میں صرف 8.5ٹریلین روپے اکٹھے کر سکا
وفاق کے محصولات میں کمی اور ایف بی آر کی ناقص کارکردگی بڑے چیلنجزہیں ،وزارت خزانہ

پاکستان نے مالی سال کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ) کے دوران آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی بیشتر شرائط پر عملدرآمد کیا، تاہم وفاقی حکومت کے محصولات میں کمی اور ایف بی آر کی ناقص کارکردگی بڑے چیلنجز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ میں سے تین بڑی مالیاتی شرائط کو پورا کیا۔ ایف بی آر مقررہ ہدف 9.

17ٹریلین روپے کے مقابلے میں صرف 8.5 ٹریلین روپے ہی اکٹھا کر سکا، جس سے 715 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔اسی طرح تاجر دوست سکیم کے تحت 36.7 ارب روپے کی وصولی کا ہدف مکمل طور پر ناکام رہا۔ اس کے برعکس، صوبائی حکومتوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 1.028 ٹریلین روپے کا کیش سرپلس پیدا کیا، جو کہ آئی ایم ایف کے ہدف سے 25 ارب روپے زیادہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے بہترین ٹیکس کلیکشن کی جبکہ پنجاب کی کارکردگی کا ذکر نمایاں طور پر نہیں کیا گیا۔وفاقی حکومت نے مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں 11.5 ٹریلین روپے خرچ کیے ، جن میں سے 6.4 ٹریلین روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوئے ، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 921 ارب روپے زیادہ ہیں۔دفاعی اخراجات بھی 1.42 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ، جو کہ 16.5فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت نے 834 ارب روپے جمع کیے ، جو گزشتہ سال کے 720 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے ۔ نان ٹیکس ریونیو بھی ہدف سے 71 ارب روپے زیادہ رہا، جس میں اسٹیٹ بینک کا منافع اہم کردار ادا کرتا ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق ترقیاتی اخراجات 309 ارب روپے رہے ، جو کہ 658 ارب روپے کے ہدف سے کم ہیں۔ سبسڈی کا اجرا بھی ہدف کے 49 فیصدتک محدود رہا، جس سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے ۔آئی ایم ایف کے پروگرام کو کامیابی سے جاری رکھنے کیلئے محصولات میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط کی ضرورت ہے ، ورنہ آنے والے دنوں میں معاشی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کے مقابلے میں ٹریلین روپے آئی ایم ایف ایف بی آر ارب روپے سال کے

پڑھیں:

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اچانک انٹرنیٹ سروس بندش، شہریوں کو مشکلات

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع میں بدھ کی شام اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس (تھری جی اور فور جی) بند کردی گئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہتر انٹرنیٹ سروس: کیا ’2 افریقہ کیبل‘ شارک سے محفوظ رہے گی؟

انٹرنیٹ سروسز کی معطلی سے نہ صرف روزمرہ رابطے متاثر ہوئے ہیں بلکہ تعلیمی سرگرمیاں، آن لائن کاروبار، فری لانسنگ اور بینکنگ سروسز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اگست کا مہینہ صوبے میں سیکیورٹی کے اعتبار سے ہمیشہ حساس سمجھا جاتا ہے، کیونکہ ماضی میں کالعدم مسلح تنظیمیں 11 اگست، 14 اگست اور 26 اگست جیسے ایّام پر حملے کرتی رہی ہیں۔

کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، قلات، سوراب، خضدار، نوشکی، چاغی، واشک، کوہلو، سبی، بارکھان، لورالائی، دکی اور دیگر اضلاع کے موبائل فون صارفین نے انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تصدیق کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سروس کا معیار ناقص تھا، اب مکمل بندش نے ان کے معمولات زندگی کو مزید متاثر کردیا ہے۔

ایک مقامی فری لانسر محمد شعیب نے ’وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں پہلے ہی انٹرنیٹ سروس بہتر نہیں، اور اب آئے روز سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون انٹرنیٹ سروسز معطل رہتی ہیں، ایسے میں وہ جن افراد کا کام انٹرنیٹ سے منسلک ہے وہ ٹھپ ہوکر رہ جاتا ہے۔

ایک طالب علم آغا یاسین نے ’وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں آن لائن کلاسز اور تحقیق کے لیے انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے، مگر اب سب کچھ بند ہو چکا ہے۔ ’ہم پہلے ہی محدود سہولیات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اب یہ بندش ہماری تعلیم میں مزید رکاوٹ بن رہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مقامی تاجر احمد نواز نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نئے دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تر کاروبار کو آن لائن متقل کیا تھا مگر شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بند ہو جانے سے نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ ایسی صورت میں عام آدمی سوائے انتظار کے اور کچھ نہیں کر سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انٹرنیٹ سروس معطل بلوچستان سیکیورٹی خدشات کوئٹہ موبائل فون وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں شراب فروخت کرنے کی اجازت، مگر کن شرائط پر؟
  • شاہد آفریدی کا قومی ٹیسٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی پر تشویش کا اظہار
  • چین کی اشیاء  کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ
  • پہلا ٹی 20؛ پاکستان ویمنز ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست، فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی رائیگاں
  • محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی
  • عمران خان کو پیشکش ہوتی رہی ہے لیکن وہ شرائط پر تیار نہیں: سہیل وڑائچ 
  • بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اچانک انٹرنیٹ سروس بندش، شہریوں کو مشکلات
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان
  • حق کی جدوجہد پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے،ڈاکٹر فیصل
  • پاکستان آئی ایم ایف کی 5 میں سے 3 مالی شرائط پوری نہ کر سکا