گودی میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، جو مودی سرکار کے جھوٹ کو سو گنا بڑھا کر دنیا میں پھیلاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے حالیہ پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے جیسے پورا پاکستان فتح کر لیا ہو حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شہر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا گودی میڈیا اور مودی سرکار کے دعوؤں کا تمسخر اڑا رہا ہے۔ گودی میڈیا اب ایک کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے اور مودی خود پچھلے ایک ہفتے سے کسی بل میں چھپ کر بیٹھا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے 1965 میں لاہور فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا لیکن اسے عبرتناک شکست ہوئی، اور آج پھر بھارتی فورسز کو تین دن سے پاکستان کی بہادر افواج کے ہاتھوں ذلت آمیز ناکامی کا سامنا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ پاک فضائیہ نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے جس کی تصدیق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارتی میڈیا مودی سرکار کی عالمی ہزیمت کو چھپانے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے جبکہ پاکستانی عوام اور افواج ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مودی سرکار گودی میڈیا نے کہا کہ
پڑھیں:
مودی سرکار کی فوجی اصلاحات کی آڑ میں ہندوتوا بیانیے کے فروغ کی ریاستی مہم جاری
بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی فوجی اصلاحات کی آڑ میں ہندوتوا بیانیے کے فروغ دینے کی ریاستی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
مودی سرکار بھارتی فوج کو سیاسی غلامی میں دھکیل کر پیشہ ورانہ غیر جانبداری کے قتل میں مصروف ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی کتاب ریسرجنٹ انڈیا کی ملٹری میں بھارتی فوجی نظریات کا پول کھل گیا۔
جنرل انیل چوہان کی کتاب میں فوج میں سیاسی نظریے کی کھلی حمایت نظر آتی ہے۔
بھارتی صحافی نے دی وائر میں کتاب کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں واضح ہے کہ فوجی اداروں میں ہندوتوا نظریے کو سرایت دی جا رہی ہے۔ جنرل چوہان نے فوج، اشرافیہ اور عوام میں نظریاتی ہم آہنگی کے لیے کانکارڈنس تھیوری کی حمایت کی ہے۔
دی وائر کے مطابق کتاب میں عوامی رائے کو سکیورٹی نظریے کے مطابق ڈھالنے پر زور دیا گیا ہے۔واضح طور پر یہ کتاب ہندوتوا کی نظریاتی تاریخ کی عکاس ہے۔ سی ڈی ایس ہونے کے باوجود جنرل چوہان نے جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول پر بات کرنے سے گریز کیا۔
کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قرآنی تصورِ جنگ دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔ جنرل چوہان نے اسلامی جنگی نظریے کو دہشت گردی سے جوڑ کر فوجی غیرجانبداری کو مذہبی تعصب میں بدل دیا۔ ’ریسرجنٹ انڈیا کا عنوان مودی سے پہلے کی فوج کو ناکام ظاہر کرتا ہے۔
جنرل چوہان نے فوج میں سیاسی نظریات شامل کرنے کی حمایت کر کے غیرجانبدار ادارے کو متنازع بنا دیا ہے۔ جنرل چوہان کی کتاب میں آر ایس ایس اور فوج کا خطرناک امتزاج بھی تسلیم کیا گیا ہے۔
بھارتی فوج ہندوتوا نظریے کا ہتھیار بنتی جا رہی ہے ۔ مودی سرکار نے فوجی اداروں میں ہندوتوا نظریے کو داخل کر کے سیکولر بھارت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ مودی سرکار نے فوج میں مذہبی تفریق لا کر انتہا پسند ہندوتوا نظریے کا راز فاش کر دیا ہے۔