غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے نئے فاونڈیشن کے قیام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن غیر سرکاری ہو گی اور "جلد ہی" اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ "یہ فاؤنڈیشن جب اپنا اعلان کرے گا تو آپ کو ضروری تفصیلات مل جائیں گی۔"
غزہ پٹی میں بھوک کا بحران سنگین تر، خوراک کے لیے لوٹ مار
دوسری جانب غزہ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی کیونکہ ان کے خیال میں یہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔
خیال رہے کہ مارچ کے اوائل سے اسرائیل نے محاصرہ شدہ ساحلی انکلیو میں، جہاں تقریباﹰ 20 لاکھ فلسطینی رہتے ہیں، امداد کی تمام ترسیلات روک دی ہیں۔
(جاری ہے)
اسرائیل غزہ پٹی کے لیے امداد کو بطور ’جنگی ہتھیار‘ استعمال کر رہا ہے، فلسطینی عہدیدار
اسرائیل فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس پر انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی اشیاء کا مبینہ غلط استعمال اور انہیں فروخت کر کے اس کی رقم اپنی فوجی ضرورتوں کے لیے خرچ کرنے کا الزام لگاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں لاکھوں افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔
فاؤنڈیشن کا مقصدنئے رجسٹرڈ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کی طرف سے جاری 14 صفحات پر مشتمل دستاویز میں غزہ میں چار تقسیمی مراکز کے ذریعے تقریباﹰ بارہ لاکھ افراد کو خوراک، پانی اور حفظان صحت کی کٹس تقسیم کرنے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
بعد میں، اس کا مقصد غزہ کے تمام باشندوں تک پہنچنا ہے۔
جی ایچ ایف کے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ امداد کا رخ موڑنے، فعال لڑائی اور محدود رسائی نے، لوگوں تک جان بچانے والی امداد پہنچنے سے روک دیا ہے اور عطیہ دہندگان کے اعتماد کو ختم کردیا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جی ایچ ایف کا قیام کا مقصد ایک آزاد، سختی سے آڈٹ شدہ ماڈل کے ذریعہ اہم لائف لائن کو بحال کرنا ہے۔
جی ایچ ایف براہ راست مدد حاصل کرتا ہے اور صرف ضرورت مندوں کو فراہم کرتا ہے۔فاؤنڈیشن خاندانوں کو دوسری چیزوں کے علاوہ، پچاس کھانوں پر مشتمل کھانے کے پیکج فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اور دیگر انسانی تنظیموں کے ذریعہ غزہ کی پٹی میں بھیجی جانے والی امداد کی ترسیل میں تعاون کرے گا۔
تجویز کے مطابق پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز راستوں اور تقسیم کے مراکز کی حفاظت کریں گے۔
جی ایچ ایف دستاویز کے مطابق فاؤنڈیشن کے بورڈ میں ورلڈ سینٹرل کچن کے سابق چیف ایگزیکٹو نیٹ موک، ماسٹر کارڈ کی رئیسہ شین برگ، کرنٹ کیپیٹل کے بانی جوناتھن فوسٹر اور وکیل لوئک ہینڈرسن شامل ہیں
ادارت: صلاح الدین زین
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جی ایچ ایف کے لیے
پڑھیں:
الخدمت نے 15 موبائل ہیلتھ یونٹ، 50 ایمبولینس، ادویات سمیت دیگر امدادی سامان ایل او سی روانہ کردیا
الخدمت فاؤنڈیشن نے 15 موبائل ہیلتھ یونٹ، 50 ایمبولینسیں، ایک کروڑ مالیت کی ادویات، ایک ہزار خیمے، 5 ہزار ترپال سمیت امدادی سامان پر مشتمل ٹرک لائن آف کنٹرول اور متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیے۔
پریس ریلیز کے مطابق حالیہ جنگی صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے ہنگامی پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اکرام الحق سبحانی، نائب صدر زکر اللہ مجاہد، الخدمت ہیلتھ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف اور سی ای او خبیب بلال نے شرکت کی۔
سید وقاص جعفری نے اس موقع پربتایا کہ حالیہ ہنگامی صورتحال اور سویلین آبادی پر جارحیت کے نتیجے میں الخدمت فاؤنڈیشن نے فوری اور مؤثر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں اپنے 41 الخدمت ریسپانس سینٹرز کو اپڈیٹ کر دیا ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب، لاہور اور آزاد کشمیر کے چار بڑے ریجنز سمیت مرکزی سطح پر وار کرائسز مینجمنٹ سیلز قائم کیے جا چکے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری اور منظم ردعمل دیا جا سکے۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے 15 موبائل ہیلتھ یونٹ، 50 ایمبولینسیں، ایک کروڑ مالیت کی ادویات، ایک ہزار خیمے، 5 ہزار ترپال سمیت امدادی سامان پر مشتمل ٹرک لائن آف کنٹرول اور متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا ہے۔
اکرام الحق سبحانی نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن حکومتِ پاکستان، افواجِ پاکستان، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA)، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور رابطے میں ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک ٹریننگ پروگرام بھی ترتیب دیا جا رہا ہے، جس میں ہر عمر کے افراد کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بطور شہری فعال کردار ادا کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ صورتحال مزید بگڑتی ہے اور اندرونِ ملک نقل مکانی کا خدشہ بڑھتا ہے تو الخدمت فاؤنڈیشن عارضی خیمہ بستیاں قائم کرے گی اور متاثرہ افراد کے لیے نقل و حمل کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے الخدمت کے 57 ہسپتالوں کو ہنگامی حالات کے پیش نظر تیار کر لیا گیا ہے، جہاں 30 فیصد بیڈز کو جنگی حالات کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔
الخدمت نے 1 کروڑ روپے کی ادویات متاثرہ علاقوں کی طرف بھجوا دی ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں مزید 10 کروڑ روپے مالیت کی ادویات خریدرہے ہیں تاکہ ادویات کا ذخیرہ اپڈیٹ کر لیا جائے اور ضرورت کے وقت فوری فراہمی ممکن ہو۔
آخر میں سید وقاص جعفری نے یقین دلایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ کی طرح اس نازک مرحلے پر بھی قوم کے شانہ بشانہ ہے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں، وسائل اور رضاکار قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی خدمت کرتی رہے گی۔