پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں عباد فاروق کو دو سالہ سزا مکمل ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ان کی رہائی کی تصدیق ان کے بھائی میاں شہزاد فاروق نے کر دی ہے۔
میاں عباد فاروق، کو دو سال قبل مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے قانونی دفاع کی ذمہ داری پی ٹی آئی کے ہی ٹکٹ ہولڈر اور ممتاز وکیل رانا الماس لیاقت ایڈووکیٹ نے سنبھالی، جو مسلسل دو سال سے ان کے کیس کی پیروی کرتے رہے۔
رہائی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان اور میاں عباد فاروق کے حامیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی رہائی کو انصاف کی فتح قرار دیا۔ اس موقع پر میاں عباد فاروق نے کہا کہ وہ اپنی جماعت اور حلقے کے عوام کے لیے پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق میاں عباد فاروق جلد سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے۔ ان کی رہائی کو پی ٹی آئی کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میاں عباد فاروق پی ٹی آئی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔