آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ، ایس ڈی ایم اے کو فوری اقدامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مظفرآباد (نیوز ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق نے اس سلسلے میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کو فوری طور پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ ایس ڈی ایم اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع میں فوری اقدامات کیے جائیں اور ضروری مشینری و عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے۔
ذرائع کے مطابق، مقامی انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور عوام کو بروقت معلومات فراہم کریں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
ایمرجنسی کے نفاذ کا مقصد عوامی جان و مال کا تحفظ اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے فوری طور پر نمٹنا ہے۔
مزیدپڑھیں:چین نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں پاکستان کی مدد کی؟ کس طرح؟ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
فوٹو: فائلنجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز کو مسافر کی طبعیت بگڑنے پر اتارا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد اسے نجی اسپتال منتقل کردیا۔