کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر طرفین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ نادیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر فیصل خان نے دلائل میں کہا کہ عاطف خان نجی کمپنی کاسی ای او اور تمام معاملات کا انچارج تھا۔ ملزم بطورسی ای او کمپنی کے تمام معاملات کا کسٹوڈین تھا۔ وہ کمپنی کا اکاونٹ ذاتی استعمال میں نہیں لاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عاطف خان نے کمپنی کاپیسہ اپنےبزنس اکاؤنٹ میں منتقل کیا۔ ملزم نے کمپنی کا اعتماد بھی توڑا۔ نجی بینکوں کا ریگولیٹر اسٹیٹ بینک ہے اس لئے یہ کیس ایف آئی اے کے دائرہ میں آتا ہے۔ نجی بینکوں میں کوئی بھی جرم ہوگا وہ ایف آئی اے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ ملزم کے مقدمے کی تمام دفعات جرم کے مطابق ہیں۔

کمپنی کے وکیل حیدر وحید ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وائٹ کالر کرائم میں اگر مقدمہ دیر سے بھی درج ہو تو فرق نہیں پڑتا۔ ملزم چیک لے کر اپنے پاس رکھ لیتے جس کے باعث ان کا اکاونٹ زیرو لگتا تھا۔ یہ لوگ کبھی کبھی چیک ان کیش بھی کرلیتے تھے۔ ملزمان نے کمپنی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ کمپنی کو شوق نہیں ہے کہ اپنے ہی سی ای او کیخلاف مقدمہ درج کراتی۔

کمپنی کے وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کمپنی کے نام پر پیسے لے کر اپنے بزنس میں استعمال کرتے رہے۔ ملزم کہتا ہے ریکوری کا معاملہ ہے، یہ ریکوری کا نہیں یہ فراڈ کا معاملہ ہے۔ ملزم بریچ آف ٹرسٹ کا باعث بنے ہیں۔ ملزم مائنس 51 کروڑ چھوڑکرکئے، ملزمان نے کمپنی تباہ کردی۔ ملزمان نے کسی الزام کو مسترد نہیں کیا۔ ملزموں نے جو جرم کیا ہے اس کی سزا عمر قید ہوسکتی ہے، لیکن میں ایسا نہیں چاہتا۔

وکیل صفائی مکیش تلریجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ پرائیویٹ لیمٹڈ کمپنی ہے، پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں۔ اس کیس میں سزا ایک دن کی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ پرائیویٹ کمپنی کا کیس ایف آئی اے نہیں لے سکتی۔ کمپنی کا انٹرنل آڈیٹر نااہل تھا جسے اتنا بڑا فراڈ کا پتہ نہیں چل سکا۔

نادیہ حسین کے وکیل محمد فاروق ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے کہ نادیہ حسین کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ ملزم عاطف خان کی بیوی ہے۔ نادیہ حسین نے ایف آئی اے میں پیش ہوکربیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ میڈیا ہائپ کی وجہ سے نادیہ کو بلاوجہ کیس میں ملوث کیا جارہا ہے۔

تفتیشی افسر نے واضح کیا کہ نادیہ حسین ملزمہ نہیں ہے نہ ہمیں مطلوب ہے۔ وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے لکھ کردے دے کہ وہ نادیہ حسین کو گرفتار نہیں کرے گی۔ ملزمہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کو کنفرم کردیا جائے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ نادیہ حسین  کیس میں بینیفشری ہے، ابھی معاملہ ابتدائی مراحل میں ہے۔ عدالت نے نادیہ حسین  اور انکے شوہر عاطف خان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ درخواستوں کا فیصلہ 14 مئی کو سنایا جائے گا۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: عاطف خان کی نادیہ حسین ایف آئی اے میں کہا کہ نے دلائل کمپنی کے کمپنی کا کیس میں

پڑھیں:

بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنے والوں کیخلاف اداکارہ کی قانونی کارروائی

بھارتی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل میں "گوپی بہو" کے کردار سے شہرت حاصل  کرنے والی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے اپنے نومولود بیٹے کی رنگت پر تنقید اور سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد سے اداکارہ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں، تاہم متعدد صارفین نے بچے کی رنگت پر نازیبا تبصرے کیے اور طنز و تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی رنگت پر تنقید اور اسے سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو قانونی طور پر سخت جواب دیں گی۔ 

اداکارہ نے کہا کہ بطور پبلک فگر وہ خود پر ہونے والی تنقید کو برداشت کر لیتی ہیں، تاہم ان کے بیٹے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے نسل پرستانہ رویے کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیوولینا نے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے اور نازیبا تبصروں کے اسکرین شاٹس فراہم کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ دیوولینا نے دسمبر 2022 میں اپنے جم ٹرینر شاہ نواز شیخ سے شادی کی تھی، اور دسمبر 2024 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • مسلم سیاستدان سے شادی کرنے والی اداکارہ ہندو انتہا پسندوں سے پریشان
  • عتیقہ اوڈھو کومذاق میں شوہر سے علیحدگی کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، رشتوں کی لائنیں لگ گئیں
  • عتیقہ اوڈھو کو مذاق میں دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا؛ شادی کی پیشکشوں کا انبار لگ گیا
  • انوشے اشرف نے شوہر کا انتخاب کیسے کیا؟ دلچسپ کہانی سنا دی
  • لاہورہائیکورٹ نے پولیس مقابلے کے خدشے کیخلاف خاتون کی درخواست نمٹا دی
  • ’شوہر سے تعلقات خراب ہونے کا ذکر کرنے پر عتیقہ اوڈھو کو کتنے رشتوں کی آفرز آئیں؟
  • بیوی کی آخری خواہش پوری، شوہر نے کینسر مریضوں کے لیے وِگ بینک قائم کردیا
  • بیٹے کی رنگت پر تنقید کرنے والوں کیخلاف اداکارہ کی قانونی کارروائی
  • واٹس ایپ  کمپنی حرکت میں آگئی، 68 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیا، وجہ کیا نکلی؟
  • دوست کے شوہر سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، اداکارہ نے طلاق کی افواہ کو ہوا دے دی