پاک بھارت جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی، چوہدری شجاعت حسین
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔
چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی بزدلانہ حملہ نہ صرف پسپا کیا بلکہ اسے بھاری نقصان بھی پہنچایا۔
اُنہوں نے کہا کہ جنگ کا انحصار عددی برتری یا ہتھیاروں پر نہیں، جذبہ ایمانی اور دلیری پر ہوتا ہے۔
خواجہ آصف نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جن سے رابطے ہونے چاہیے تھے اور رابطے نہ ہوئے ہوں۔
سربراہ ق لیگ نے کہا کہ جنگ صرف گولی اور بم کا نام نہیں بلکہ یہ بھوک، غربت اور دیگر برائیاں ساتھ لاتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ صرف دو ممالک کی جنگ نہیں بلکہ اس سے پوری دنیا متاثر ہو گی۔
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں ثالثی کے بیانات سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے جنگ کے خاتمے کےلیے اقدامات کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت حسین
پڑھیں:
’یہ وقت ہے کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری دنیا کو متحد ہونے کا پیغام دیں‘
سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔
چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری دنیا کو متحد ہونے کا پیغام دیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارتی حکومت نے سچ کو چھپانے کیلئے پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا ہاؤسز پر پابندی لگائی ہے، بھارتی عوام تک سچ کی رسائی روکنے کے لئے تمام ممکنہ ذرائع پر پابندی لگادینے کا اوچھا ہتھکنڈہ بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بھارتی میڈیا کی ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے سچ کو دنیا کے سامنے لائیں، یہ وقت ہے کہ ملک کا ہر فرد اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق دفاعِ پاکستان میں اپنا کردار ادا کرے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
چیئرمین بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیم 26 مئی کو بھارتی جارحیت کے خلاف پشاور میں ریلی کا انعقاد کرے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شازی خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید اور ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق نے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ضلع ایبٹ آباد کے صدر سید سلیم شاہ، ضلع ہری پور کے صدر جہانزیب خان اور ضلع راولپنڈی کے صدر افتخار شہزادہ نے بھی ملاقات کی۔
ڈی جی سوشل ویلفیئر کی عمارت کی تاریخی حیثیت محفوظ , فیض احمد فیض گیلری بنانے کافیصلہ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی، سابق رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، پی پی 215 سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شکیل لابر، موسیٰ لابر اور میاں خالد حمید نے بھی ملاقات کی ۔