خوف پھیلانا بند کرو! سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران جہاں ہر طرف جنگ کا ماحول ہے وہیں بالی وُوڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خوف و ہراس پھیلانے اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے باز آئے۔
سوناکشی سنہا نے مزید کہا کہ ہمارے نیوز چینلز ایک مذاق بن چکے ہیں۔ جو مبالغہ آرائی، چیخنے چلّانے والی آوازوں کے ساتھ وہ ڈرامہ دکھا رہے ہیں جس سے دماغ گھوم گیا ہے۔
اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ آخر یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ میڈیا والے اپنا کام صحیح طریقے سے کریں، صرف سچ دکھائیں۔ جنگ کو سنسنی خیز بناکر عوام میں خوف پیدا نہ کریں۔
سوناکشی سنہا نے عوام کو بھی مشورہ دیا کہ صرف قابلِ بھروسا خبرنامہ دیکھیں۔ خبروں کے لیے ایسے ذرائع تلاش کریں جس پر اعتماد کیا جا سکے اور صرف اُسی پر توجہ دیں۔
اداکارہ نے عوام کو مخاطب کرکے مزید کہا کہ آپ لوگ یہ کچرا دیکھنا بند کریں جو یہ الٹے سیدھے نیوز چینلز دکھا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے اس بیان میں سوناکشی سنہا نے وزارت دفاع کی یہ ہدایت بھی شامل کی جس میں میڈیا اور عوام کو خبردار کیا کہ محاذ جنگ پر جاری آپریشنز کی لائیو رپورٹنگ سے گریز کیا جائے۔
وزارت دفاع نے مزید ہدایت کی تھی کہ ایسی معلومات سے نہ صرف آپریشنز کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ فوجیوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
سوناکشی سنہا کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کی کچھ صارفین نے ان کے حق گوئی اور جرات مندی کو سراہا جب کہ کچھ نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غدار قرار دیدیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوناکشی سنہا نے
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں، تصاویر سامنے آگئیں
ڈھاکا:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں وہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر بنگالی ٹیم کو سپورٹ کرتی بھی نظر آئیں، اداکارہ کی ان جھلکیوں نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔
اداکارہ کی تازہ تصاویر پر شوبز کی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور محبت بھرے تبصروں کی برسات ہوئی ہے۔ کئی فنکاروں نے بھی ہانیہ کے منفرد انداز کو سراہا۔