پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام پری بورڈ امتحان تقسیم انعامات کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پہلی پوزیشن ہولڈر کو (10000)، دوسری پوزیشن ہولڈر کو (7000) اور تیسری پوزیشن ہولڈر کو (5000) روپے نقد رقم، شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ٹاپ ٹین طلبا و طالبات میں بھی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں پری بورڈ امتحانات 2025ء کی تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پہلی پوزیشن ہولڈر کو (10000)، دوسری پوزیشن ہولڈر کو (7000) اور تیسری پوزیشن ہولڈر کو (5000) روپے نقد رقم، شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ٹاپ ٹین طلبا و طالبات میں بھی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔
پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر حسین جان، رکن انجمن حسینیہ پاراچنار ماسٹر امان علی، پروفیسر سید جمیل کاظمی، چیئرمین المصطفٰی ایجوکیشنل کمپلیکس حاجی سجاد حسین، سابق ڈویژنل صدر ثقلین مہدوی، علی نقی نے شرکاء کے ساتھ اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ سمینار میں طلباء سمیت سینئر احباب، پرنسپل حضرات، اساتذہ کرام، طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی، سمینار میں کثیر تعداد میں طلباء شریک ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پوزیشن ہولڈر کو
پڑھیں:
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام علامتی پریڈ، بھارت کو واضح پیغام دیدیا
ٹی بی یو ایم کے سربراہ نے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ سن لے مودی پاکستان کو تیرے ڈرونز اور تیری فریب کاریاں نہیں ڈرا سکتیں، یہ قوم نعرۂ تکبیر سے گونجتی ہے۔ تجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ذلت قبول کریں گے؟ ہرگز نہیں! ذلت وہ سیاستدان قبول کرتے ہیں جو اقتدار کے پجاری ہیں۔ ذلت وہ مولوی قبول کرتے ہیں جو فرقہ واریت کا زہر گھولتے ہیں،لیکن محمد (ص) کے امتی،فاطمہ زہرا (س) کے پیروکار،اور حسین (ع) کے سپاہی کبھی بھی ذلت کو گوارا نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی اپیل پر جمعہ کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور قومی یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ میں نماز جمعہ کے پُرجوش اور حماسی خطبے کے بعد علمائے کرام، طلاب، اسکاوٹس، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کے منظم دستوں نے شاندار پریڈ کی۔ اس عظیم الشان اجتماع میں عوام کی بڑی تعداد نے وطن سے وفاداری اور دفاعِ وطن کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔ اس پریڈ کا مقصد یہ واضح پیغام دینا تھا کہ پاکستان کی دینی قیادت متحد اور یک زبان ہے، اور دشمن کو یہ بتانا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے آگے نہ جھکے گا اور پوری قوت، حوصلے اور پامردی کیساتھ ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرے گا۔
پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ آج ہم نے جمعة المبارک کے دن ایک علامتی ریلی نکال کر یہ اعلان کیا ہے کہ ہم دفاعِ وطن کیلئے تیار ہیں! ہم ہر قربانی کیلئے آمادہ ہیں، ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں، ہم ان کے شانہ بشانہ ہر میدان میں حاضر ہیں۔ ہم ملک کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کریں گے اور کبھی دشمن کو اس پاک سرزمین پر قدم رکھنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوتا ہر آنیوالے دن میں ہماری تیاری کا تسلسل جاری رہے گااور اگر وقت نے پکارا، تو ہم محاذ پر بھی حاضر ہوں گے اور اگر پیچھے رہنا پڑا، تو محاذ کے خادم بن کر بھی کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو نہ شام بننے دیں گے، نہ لبنان، نہ یمن۔ کیونکہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ایٹم بم اور اس سے بھی بڑی طاقت 25 کروڑ باایمان عوام ہیں اور یہ عوام دین اور قرآن کی طاقت سے سرشار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سن لے مودی پاکستان کو تیرے ڈرونز اور تیری فریب کاریاں نہیں ڈرا سکتیں، یہ قوم نعرۂ تکبیر سے گونجتی ہے۔ تجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ذلت قبول کریں گے؟ ہرگز نہیں! ذلت وہ سیاستدان قبول کرتے ہیں جو اقتدار کے پجاری ہیں۔ ذلت وہ مولوی قبول کرتے ہیں جو فرقہ واریت کا زہر گھولتے ہیں،لیکن محمد (ص) کے امتی،فاطمہ زہرا (س) کے پیروکار،اور حسین (ع) کے سپاہی کبھی بھی ذلت کو گوارا نہیں کرتے۔