’جب میزائل آخر میں استعمال کرنا تھا وہ پاکستان نے پہلے کرلیا‘، پاکستانی حملوں کے بعد بھارتی میڈیا میں سوگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک فوج کی جانب سے انڈیا کو جوابی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا شکوے کرنے لگا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال کررہا ہے جو آخر میں استعمال کرنے تھے۔
بھارتی میڈیا نے پاکستانی کی طرف سے متعدد مقامات پر میزائل داغنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا میں 26 مقامات پر پاکستانی ڈرونز داخل ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری
اس کے علاوہ بھارتی میڈیا رپورٹس نے سری نگر اور ادھم پور میں پاکستانی حملوں کے بعد نقصانات کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان کی طرف سے ان جوابی کارروائیوں کے بعد بھارتی میڈیا یہ شکوہ کرتا نظر آیا کہ پاکستان وہ میزائل استعمال کرنے ،لگا ہے جن کے بارے میں خیال تھا کہ یہ آخر میں استعمال ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان حملہ جوابی کارروائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان حملہ جوابی کارروائی بھارتی میڈیا کے بعد
پڑھیں:
پاکستان سپر لیگ نے بھارت میں مقبولیت کا نیا سنگِ میل عبور کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے بھارت میں اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت دیتے ہوئے 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست میں جگہ بنالی۔
گوگل کی جانب سے جاری کی گئی کھیلوں کے مقابلوں کی فہرست میں 2025 کے دوران بھارت میں سب سے سرچ کی جانے والی پاکستان کی مقبول ٹی ٹوئنٹی لیگ، پی ایس ایل بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی صارفین نے 2025 میں نہ صرف عالمی اسپورٹس ایونٹس بلکہ پی ایس ایل کو بھی بڑی تعداد میں گوگل پر سرچ کیا جو اس لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا نمایاں ثبوت ہے۔
جاری کردہ فہرست میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پہلے نمبر پر، ایشیا کپ دوسرے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تیسرے، پرو کبڈی لیگ چوتھے اور ویمنز ورلڈکپ پانچویں نمبر پر رہے۔
اس کے بعد فیفا کلب ورلڈکپ چھٹے، پاکستان سپر لیگ ساتویں، ومبلڈن آٹھویں، نیشنز لیگ نویں جبکہ میجر لیگ کرکٹ دسویں نمبر پر ہیں۔
بھارتی صارفین کی پی ایس ایل میں بڑھتی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ حالیہ برسوں میں لیگ کی مقبولیت پاکستان سے نکل کر خطے اور دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔ نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر بھی پی ایس ایل کے میچز، کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ہائی لائٹس مسلسل موضوعِ بحث رہتے ہیں جو اس لیگ کے اثر و رسوخ میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔