آپریشن بنیان مرصوص ، پاکستان کے میزائل داغنے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے بھارت کی مسلسل شر انگیزیوں کے بعد آپریشن بنیان مرصوص (سیسہ پلائی ہوئی دیوار) لانچ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایک وقت میں بھارت کی کئی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی طرف سے دشمن کے ٹھکانوں پر کئی میزائل داغے گئے ہیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص، نعرہ تکبیر کی صدائیں pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن بنیان مرصوصکا مطلب کیا ہے؟
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی ۔
اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ"إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ" ترجمہ:-"بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔"
آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص"کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔"بنیان مرصوص"کا مطلب سیسہ آہنی دیوار ہے۔