وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے بھارت اب مذاکرات اور سفارتکاری کے زریعے کشیدگی کم کرنے کی جانب بڑھے گا۔

دوسری جانب پچھلے تین گھنٹوں سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ہم غزہ کی عوام کیخلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنیکے مخالف ہیں، مصری صدر

یونانی وزیراعظم کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عبدالفتاح السیسی کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر "عبدالفتاح السیسی" نے کہا کہ "قاھرہ"، 18 ماہ سے زائد تباہی کا شکار رہنے والے غزہ کی عوام کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا مخالف ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونانی وزیراعظم "کریاکوس میتسوتاکیس" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے یونانی وزیراعظم کو اس بات کا یقین دلایا کہ مصر، غزہ میں نہتے شہریوں کو طبی سہولیات کی عدم موجودگی پر تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر غزہ کے لوگوں کو جبری طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ قابل مذمت ہے۔ عبدالفتاح السیسی نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچ سکے۔ دوسری جانب یونانی وزیراعظم نے اس مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ کی بحالی کے لئے عرب منصوبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یونان اگلے مہینے سلامتی کونسل کی قیادت کرتے ہوئے علاقائی سالمیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور روس کا جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے درمیان مسلح تنازعات کی روک تھام پر زور
  •  وفاقی بجٹ2جون کو پیش کیا جائے گا، احسن اقبال
  • پاک فضائیہ نے رافیل طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، احسن اقبال
  • شاہینوں نے 5 جہاز گرادیئے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے
  • بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، احسن اقبال
  • بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: احسن اقبال
  • ہم غزہ کی عوام کیخلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنیکے مخالف ہیں، مصری صدر
  • کوئی جنگ، کوئی طاقت پاکستان کو اقتصادی ترقی کے بنیادی ایجنڈے سے نہیں ہٹا سکتی: احسن اقبال
  • کوئی طاقت پاکستان کو اقتصادی ترقی کے بنیادی ایجنڈے سے نہیں ہٹا سکتی، احسن اقبال