ہم نے امریکہ کو شکست دی ہے، لاکھوں یمنیوں کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
امریکہ کے صدر کی جانب سے یمن کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد، یمنی عوام نے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ جنگ شروع کرنا چاہیں، تو یقینی طور پر اس کا جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر کی جانب سے یمن کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد، یمنی عوام نے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ جنگ شروع کرنا چاہیں، تو یقینی طور پر اس کا جواب دیا جائے گا۔ فارس نیوز کے مطابق، لاکھوں یمنی شہری آج جمعہ کے روز بھی حسبِ سابق سڑکوں پر نکل آئے تاکہ غزہ کی حمایت کا اعلان کریں اور امریکہ و صہیونی حکومت کو خبردار کریں۔ یہ مظاہرہ الہی قوت کے ذریعے، ہم نے امریکہ کو شکست دی اور اسرائیل کو بھی شکست دیں گے کے عنوان سے منعقد ہوا۔ یمنی عوام نے اس بات پر تاکید کی کہ امریکہ یمن کے خلاف جنگ میں اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا، بلکہ وہ صہیونی کشتیوں کی حمایت سے بھی پیچھے ہٹ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے رہبر، مسلح افواج، اور امتِ اسلام و دنیا کے تمام حریت پسندوں کو امریکی دشمن کی شکست اور اس کے مقاصد میں ناکامی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امریکہ کے اس اقدام نے صہیونی حکومت کے حکام کو غصے میں مبتلا کر دیا ہے، یہاں تک کہ کچھ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں امریکہ اور یمن کے درمیان ہونے والے معاہدے کی اطلاع نہیں تھی۔ امریکہ کے سفیر مائیک ہاکبی نے جمعہ کے روز مقبوضہ فلسطین میں کہا کہ واشنگٹن کو انصاراللہ یمن کے ساتھ جنگ بندی کے لیے صہیونی حکومت کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں۔
ہاکبی نے مزید واضح کیا کہ جب تک یمنی افواج امریکی افواج یا اثاثوں کو نشانہ نہیں بناتیں، واشنگٹن کوئی اقدام نہیں کرے گا۔ انہوں نے اسرائیلی چینل 12 کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کو حوثیوں کے ساتھ ایسے معاہدے کرنے کے لیے اسرائیل کی اجازت درکار نہیں ہے جو انہیں ہماری کشتیوں پر حملہ کرنے سے باز رکھے۔ اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) میں 7 لاکھ امریکی شہری مقیم ہیں۔ اگر حوثی اسرائیل کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں اور کسی امریکی کو نقصان پہنچے، تو تب یہ معاملہ ہمارے لیے اہم ہو جائے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا جوابی کاروائی صرف امریکی جانی نقصان کے بعد ہوگی؟ تو انہوں نے کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ہمارے لیے ترجیحات کیا بنتی ہیں۔
یمنی عوام نے اپنے بیان میں غزہ اور مزاحمتی فورسز کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر تاکید کرتے ہیں کہ غزہ اور مزاحمت کی حمایت یقینی طور پر جاری رہے گی اور اس پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔ ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یمنی عوام نے صہیونی مجرم دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں گے اور اس دشمن کے ساتھ تمام میدانوں اور سطحوں پر ٹکراؤ جاری رکھیں گے۔ یمنی عوام نے تاکید کر کے کہا کہ اگر امریکہ دوبارہ حملے شروع کرے، تو ہم بھی اپنے حملے شروع کریں گے۔ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی جو بھی قیمت ہو، وہ یقیناً تسلیم ہونے کی قیمت سے کم ہے۔ بیان کے آخر میں عمان کے اس کردار کی تعریف کی گئی جو خطے میں امن و امان کی حمایت اور جنگوں کے خاتمے کی کوششوں کے لیے سرگرم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یمنی عوام نے امریکہ کے کی حمایت کے ساتھ اور اس کہا کہ یمن کے
پڑھیں:
جی بی حکومت اور عوام سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہیں، شہزاد آغا
صوبائی وزیر تعلیم نے ایک بیان میں کہا گلگت بلتستان کے غیور عوام پاکستان کے ساتھ اپنی شاندار اور لازوال شہادتوں، قربانیوں، محبتوں اور عقیدتوں کے حقیقی امین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں مساجد اور بیگناہ شہریوں پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم بھارتی جارحیت کے خلاف فوری اور برق رفتار کارروائی، بہترین حکمت عملی، بھرپور اور سخت جوابی حملوں کے ذریعے بھارتی جنگی طیاروں، ڈرونز اور فوجی چوکیوں کو تباہ کرنے پر پاکستان حکومت، مسلح افواج اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام پاکستان کے ساتھ اپنی شاندار اور لازوال شہادتوں، قربانیوں، محبتوں اور عقیدتوں کے حقیقی امین ہیں اور آج بھی روایتی و مکار دشمن بھارت کے خلاف اپنے وطن کی سرحدوں کی ایک ایک انچ کی حفاظت اور دفاع کے لیے جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے لبریز اپنی بہادر و جری مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہمہ وقت آمادہ و تیار ہیں۔ گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام قومی غیرت کے ساتھ اپنے سرحدوں کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔