’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔
اس کیفیت نے بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا ہے جس کااثر ان کے میڈیا حتیٰ کہ اینکرز کی گفتگو میں بھی جھلکنے لگا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے، اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر دوسرے اینکر سوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا جارہا تھا کہ پاکستان اس میزائل کو آخر میں استعمال کرے گا لیکن اب دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تو شروع میں ہی اس میزائل کو استعمال کررہا ہے۔
اس پر دوسرے اینکر کا کہنا تھا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے میزائل کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور وہ میزائل اس سے بھی زیادہ کارگر ہیں‘۔
اینکر نے مزید کہا کہ اس میزائل کا مقصد بھارت کی ائیر ڈیفنس سسٹم کا سراغ لگانا بھی ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے بھارت
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب کی آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نوجوان گریجویٹس کے لیے آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ پروگرام صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد نئے آئی ٹی گریجویٹس کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
علم حاصل اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان فرق ختم کرنے کیلئے ترتیب دیا گیایہ پروگرام آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ماہ کی انٹرن شپ پیش کرتا ہے جس کے دوران گریجویٹس کو معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔
چار سالہ ڈگری کے ساتھ آئی ٹی گریجویٹ اس انٹرن شپ پروگرام کیلئے سی ایم انٹرنز ڈاٹ پنجاب ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔