پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، بھارتی میڈیا کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر بھارتی میڈیا بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کے اعتراف پر مجبور ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا جھوٹ کی فیکٹری نے سچائی کے آگےگھٹنے ٹیک دیے، گودی میڈیا کل تک پورے پاکستان کو فتح کرنے کے جھنڈے گاڑ رہا تھا۔
کراچی بندرگاہ پر قبضے کی بڑھکیں مارنے والے گودی میڈیا کو عالمی سطح پر سخت ہزیمت کا سامنا ہے۔
افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد گودی میڈیا بھارتی حکومت اور فوج پر ہی سوال اٹھانے لگا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت فوجی اڈوں اور عملے کو نقصان پہنچنے کے اعتراف پر مجبور
بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا دیا ہے اور مودی سرکار نے بھی فوجی اڈوں پر حملوں اور نقصان کو تسلیم کر لیا ہے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔
بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اور اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں پھیلائی گئیں کہ بھارت نے پاکستان کے کئی ایف 16 طیارے تباہ کر دیے ہیں اور کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں پر حملے کیے ہیں۔
بھارت کی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔
بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی حملے کیے، بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا۔
بھارتی فوج کی سگنل کور کی کرنل صوفیہ قریشی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے جوابی حملوں سے اس کی " تنصیبات اور اہلکاروں" کو نقصان پہنچا، کم از کم 5 ایئربیسز متاثر ہوئیں کیونکہ پاک فوج نے "26 سے زیادہ مقامات" کو نشانہ بنایا۔
صوفیہ قریشی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور سیکریٹری خارجہ وکرم مصری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں جب کہ پاکستان نے رات گئے کیے گئے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا۔