’’گودی میڈیا‘‘ سیاہ دھبہ، کارٹون نیٹ ورک بن چکا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے اور مودی حکومت کے تلوے چاٹنے میں آخری حد تک جا پہنچا ہے۔ ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ہے اور سو جھوٹ بھارتی میڈیا ان میں اضافہ کر کے پھیلاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ وہ پاکستان کے شہروں پر قبضے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔گودی میڈیا کے نزدیک تو بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا ہے۔ جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے تمام شہر محفوظ اور معمولات زندگی بالکل معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ بھارتی میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے۔ اور دنیا بھر کا آزاد میڈیا اب مودی حکومت اور اس کے ہمنوا گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے۔ بھارت کی پاکستان کے شہروں کے قریب آنے کی خواہش ہمیشہ ناتمام رہی ہے اور ان شاء اللہ تاقیامت ناتمام ہی رہے گی۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ مودی خود ایک ہفتے سے کسی بل میں چھپ کر بیٹھا ہے۔ جبکہ بھارتی فورسز گزشتہ تین دنوں سے پاکستانی افواج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھا رہی ہیں۔ پاکستان کی فضائیہ دشمن کے عزائم خاک میں ملا رہی ہے اور تاریخ رقم کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا اس شرمندگی کو چھپانے کے لیے جھوٹ پر مبنی خبریں چلا رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر مودی حکومت کی ہزیمت کو چھپایا جا سکے۔ پاکستان کی بہادر افواج اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا بخوبی جانتی ہیں۔ قوم کو اپنی مسلح افواج پر مکمل فخر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا گودی میڈیا ہے اور
پڑھیں:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بیچ ویو پارک سے سریا چوری ہونے کی تردید
—سوشل میڈیا ویڈیو گریببلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیچ ویو پارک سے سریا چوری ہونے کے الزامات غلط ہیں، تمام سریا مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا ہے کہ سریا ضرورت کے مطابق تعمیراتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا، بیچ ویو پارک کی دیواریں گرانے کا مقصد صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔
بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول شروع ہوگیا،...
کے ایم سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارک کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے دیواریں ہٹائی جا رہی ہیں، دنیا بھر میں پارکس بغیر دیواروں کے ہوتے ہیں، کراچی بھی اسی سمت سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ترجمان کے ایم سی نے کہا ہے کہ پارکس کو اوپن اور نمایاں بنانے کا عمل جاری ہے، اسٹاف کی کارکردگی اور سیلف اکاؤنٹیبلٹی سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔