افواج پاکستان کی ایک اور کامیاب کارروائی ، بھارت کو ناکوں چنے چبوادیئے، ایک اور بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا،تعداد4 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اے بی این نیوز) بھارت کے خلاف پاکستان کی دھواں دار جوابی کاروائی، پاک فوج نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے کامیاب ترین کاروائی میں بھمبر کے علاقے میں ایک اور بھارتی رافیل طیارےکا شکار کر لیا، تباہ ہونے والے بھارتی رافیل کی تعداد 4 ہوگئی۔
پاکستان نے متعدد بار بھارت کو انتباہ کیا کہ مودی اپنی ان حرکتوں سے باز آ جائے جب ہم جواب دیں گے تو پھر تمہارا میڈیا نہیں بتائے گا پوری دنیا دیکھے گی اور پاکستان نے آج ثابت کر دکھایا پاکستان کے ڈرون دہلی تک پہنچ گئے ہیں
پاکستان نے جوابی کاروائی میں فتح ٹو گائیڈ میزائل استعمال کیے بھارت کے گولہ بارود کے ذخائر کو تباہ کر دیا ہے پاکستان نے ادھمپور بیس پر پاکستان کا کامیاب ترین حملہ ہوا ہے دشمن کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا ہے مودی کے کان سے دھوئیں نکلنا شروع ہو گئے ہیں پاکستان کی جانب سے جو آپریشن شروع کیا گیا ہے
وہ انتہائی کامیابی سے جاری ہے اس باقاعدہ جنگ میں پاکستان نے پہل نہیں کی پہل کی ہے کس نے بھارت نے اور اب اخر پاکستان کرے گا پاکستان اس وقت دشمن کے اندر گھس چکا ہے انڈیا میں گھس کے مار رہا ہے اب وہ مودی کو کہیں بھی بھاگنے نہیں دے گا
پاکستان نے آپریشن “بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان نے ایک اور
پڑھیں:
لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
لاہور کے علاقے مناواں میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا۔ ابتدائی طور پر یہ سرویلنس ڈرون لگتا ہے جس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔