نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف جعلی میزائل حملوں کے لیے بھارتی پنجاب کی سرزمین کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی، جس پر بھارت کے باشعور سکھوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔

سکھ رہنماؤں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مودی کے فالس فلیگ آپریشنز کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ اور عالمی سطح پر تنقید سے بچنے کے لیے پنجاب کو جنگی عزائم کا میدان بنانا چاہتا ہے، جس کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی۔

سکھ قیادت نے خبردار کیا کہ اگر بھارتی حکومت نے پنجاب کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مودی کی جنگی چالوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں اور کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق سکھ برادری کی یہ دوٹوک پوزیشن اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ بھارت کے اندر سے بھی مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سکھ برادری نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو نہ صرف مسترد کیا ہے بلکہ اب وہ خود اس کے خلاف میدان میں آ چکے ہیں۔

سکھ رہنماؤں نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مودی حکومت کی جنگی سازشوں کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی ان کوششوں کی روک تھام کی جائے۔
مزیدپڑھیں:پاک بھارت کشیدگی ،سوناکشی سنہابھارتی میڈیاپربرس پڑیں

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی خطے میں بحری جہازوں، کارگو اور متعلقہ سامان کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے امریکا اپنی تحویل میں موجود منجمد ایرانی اثاثوں سے ادائیگی کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آئندہ کسی بھی بحری جہاز، کارگو یا اس سے متعلق املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کا مالی ازالہ ایرانی فنڈز سے کیا جائے گا، جو امریکا کے کنٹرول میں ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آج سے اور آئندہ اطلاع تک، بحری جہازوں، کارگو یا ان سے متعلق کسی بھی نقصان کی ادائیگی امریکا کی تحویل میں موجود ایرانی رقم سے کی جائے گی۔‘

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیج، آبنائے ہرمز اور بحیرۂ احمر میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل شدید دباؤ کا شکار ہے۔ حالیہ ہفتوں میں متعدد تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔

اگرچہ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن ایرانی اثاثوں یا کتنی رقم کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاہم امریکا ماضی سے مختلف پابندیوں کے تحت اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے منجمد کیے ہوئے ہے۔

pic.twitter.com/Lbev6wPsNZ

— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) July 23, 2026

ماہرین کے مطابق اگر امریکا اس اعلان پر عملی اقدامات کرتا ہے تو اس سے ایران اور امریکا کے درمیان قانونی اور سفارتی تنازعات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بین الاقوامی قوانین، مالیاتی ضوابط اور خودمختار ریاستوں کے اثاثوں سے متعلق نئے سوالات بھی جنم لے سکتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا