Daily Ausaf:
2025-09-24@01:06:13 GMT

بزدل بھارت کی شرمناک جارحیت

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو ہوتا جارہا ہے۔ شب کی تاریکی میں بے گناہ شہریوں کو ہدف بنانا بھارت کا ہی خاصہ ہے ۔ عددی برتری کا زعم خاک میں مل گیا۔ پانچ طیارے اور ڈرون راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔بے گناہوں کا خون بہا کر مودی سرکار فتح کے شادیانے بجا رہی ہے ۔یہ ڈھٹائی بھی بھارت کا ہی خاصہ ہے۔ دنیا جان چکی ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹ تخلیق کرنے کا کارخانہ ہے۔ موجودہ دور میں بھارت شاید وہ واحد ملک ہے جس نے طیارہ تباہ کروا کر گرفتار ہونے والے ہوا باز کو عسکری اعزاز سے نوازا۔ شنید ہے کہ پاکستان میں درگت بنوانے والے ابھی نندن کی جھوٹی شجاعت کی داستان بیان کرنے کے لیے فلم بنائی جا رہی ہے۔ پہلگام میں دہشت گردی کا ڈرامہ کروا کے مودی سرکار جو حاصل کرنا چاہ رہی تھی وہ عیا ں ہو گیا ۔چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی نے سب کچھ بیان کر دیا ۔دنیا جان گئی کہ پاکستان کے خدشات 100 فیصد درست تھے۔ مودی سرکار کی فوجی مہم جوئی خطے کے امن کو تہہ و بالا کر سکتی ہے ۔حملے میں پہل بھارت نے کی ہے ۔ مستعد فضائیہ اور بری فوج نے دندان شکن دفاع کیا ۔ واضح رہے کہ جواب دینا ابھی باقی ہے۔
گرے ہوئے پانچ طیارے اور ڈرون تو اس سیندوری شرارت کا خمیازہ ہے جو بھارت نے خود کی تھی ۔پاکستان کا جواب ابھی آنا باقی ہے ۔ جواب آئے گا اور بھارت کے ہوش و حواس اڑا دے گا۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے ۔ مودی جیسے شاطر اور شدت پسند جنونی کی طرح پاکستان خون کی ندیاں بہا کر فتح کی جھوٹی کہانیاں نہیں تراشتا ۔ماضی میں بھی بالاکوٹ کی شر پسندی کا جواب دن کی روشنی میں دے کے بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا گیا تھا ۔لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار بھارت کے سورما اپنے زخموں کو چاٹ رہے ہیں۔ خود بھارتی سینا تسلیم کر رہی کہ ان کے کسی طیارے نے پاکستانی سرحد عبور نہیں کی۔ خیالی دہشت گردی مراکز پر حملے کرنے کے شوق میں پانچ طیارے تباہ کروا لیے۔ کمال یہ ہے کہ پاکستانی افواج نے بنا سرحد عبور کیے بھارتی طیارے خاکستر کر دیئے ۔
بھارت کی ہزمیت کا یہ پہلو بہت مضحکہ خیز ہے کہ جب بھی پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی؛ اپنے ہی طیارے تباہ کروا لیے۔ اس ہزیمت کو گودی میڈیا فتح کی داستان بنانے کا ماہر ہے ۔بعد میں بالی وڈ کی فلم انڈسٹری اس شرمناک کارگردگی کو بھارتی سینا کی جیت کا رنگ دے گی۔ عالمی میڈیا سوال کر رہا ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں کا ذکر ہندوستانی میڈیا پر کیوں نہیں ہو رہا ؟خوف کا یہ عالم ہے کہ پورا بھارت میں سول ڈیفنس کے تحت جنگی مشقیں کر رہا ہے۔ جھوٹ بولنا اور اس پر ڈٹ جانا بھارت کا وطیرہ ہے ۔مودی سرکار اس مکاری میں مہارت رکھتی ہے۔ دہشت گردی کا الزام تو لگا دیا لیکن ثبوت کوئی نہیں ۔ پاکستان نے نہایت جراتمندی کے ساتھ غیر جانبدار شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔ اس میدان میں بھارت چاروں شانے چت ہو گیا ۔تحقیقات ہو جائیں تو بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو جائے گا۔ پاکستان کے چھ مقامات پر بزدلانہ حملے کے بعد اب مودی سرکار اپنے تباہ شدہ طیاروں کی راکھ اڑا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ۔
فرانس سے خریدے گئے رافیل طیارے بھی بھارت کی بزدلی کو چھپا نہ سکے ۔عسکری اور سفارتی محاذ پر پاکستان کا پلہ بھاری ہے۔ بھارت نے عالمی قوانین کو پامال کیا ۔مودی سرکار پر جنگی جنون طاری ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے زہریلے پروپگنڈے کی بدولت پورے خطے کا امن دا پر لگ چکا ہے ۔یہ امر شک سے بالا ہے کہ مودی سرکار مسلم دشمنی اور پاکستان دشمنی کے جنون میں عقل و خرد کھو چکی ہے ۔ہندوستان نے بیک وقت آبی جارحیت ،فوجی مہم جوئی، سرحد پار دہشت گردی اور پروپگنڈے کے ہتھیار سے پاکستان کے وجود پر حملہ کیا ہے۔ قوم متحد ہے اور یہ توقع کرتی ہے کہ تمام ادارے اور سیاسی قوتیں متحد ہو کر پاکستان کا دفاع کریں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کے مودی سرکار بھارت کا

پڑھیں:

پاکستان سے روایتی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی جیت گیا،بھارتی اینکر پرسن کا بڑا اعتراف 

 

بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔
ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور “اسٹریٹجک ریسورس” استعمال نہیں کیا جاتا۔

ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے ہتھیار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن بھارت ابھی تک اس حقیقت کو نظرانداز کرتا رہا ہے۔

پالکی شرما نے اعتراف کیا کہ جنگ کے بعد صرف میدانِ جنگ میں ہی نہیں بلکہ بیانیے کی جنگ میں بھی بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ ایک بڑی ناکامی ہے جس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • صاحبزادہ فرحان کا بھارت کے خلاف ففٹی کے جشن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
  • حارث ر ئوف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا
  • کانگریس کی مودی پر تنقید، بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا
  • یہ شرمناک اور اخلاقی بزدلی ہے ، بھارت کی فلسطین پالیسی پر کانگریس کی شدید تنقید
  • فلسطین کے تئیں بھارت کی خارجہ پالیسی شرمناک اور اخلاقی جرأت سے خالی ہے، پرینکا گاندھی
  • مودی سرکار کا متعصبانہ چہرہ بے نقاب، سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے سے روک دیا
  • پاکستان سے روایتی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی جیت گیا،بھارتی اینکر پرسن کا بڑا اعتراف 
  • مئی میں پاک فوج نے بھارت کو جواب دیا تو اُسے امریکا کی منتیں کرنا پر گئیں: تنویر الیاس، عتیق احمد
  • ایشیا کپ سپر فور: فخززمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث
  • بھارتی اینکر پرسن کا بڑا اعتراف: پاکستان سے جنگ کے بعد بھارت بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا