سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں استحکام
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 50ہزار 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 840 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 417روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بغیر کسی تبدیلی کے کی سطح پر مستحکم سونے کی کی قیمت
پڑھیں:
پائیدار امن کا قیام افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ممکن نہیں: بیرسٹر سیف
— فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں مقامی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے، جو اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائےگا۔
مقامی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ گرینڈ جرگے میں پائیدار امن کے لیے جامع سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگے بھی قیام امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی سفارش کرتے ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاق، صوبائی، قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر صوبے میں قیام امن ممکن نہیں، امن کے قیام میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے، خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔