واشنگٹن / لندن / نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے ایک لاکھ ڈالر کی سطح عبور کرلی۔ 

رواں سال فروری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بٹ کوائن اس حد تک پہنچا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی بڑی وجہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان حالیہ معاشی معاہدہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔

بٹ کوائن کی موجودہ قیمت 1,01,329 امریکی ڈالر تک پہنچی، جو ایک دن میں 4.

7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اگرچہ یہ اب بھی جنوری 2025 کی بلند ترین سطح یعنی 1,09,000 ڈالر سے کم ہے، تاہم اس کی واپسی کو مارکیٹ میں مثبت علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایتھریم (Ether) کی قیمت بھی 14 فیصد اضافے سے 2,050 ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔

کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم Nexo کے شریک بانی انٹونی ٹرینچیف کے مطابق، ایک لاکھ ڈالر کی سطح پر واپسی بٹ کوائن کی طاقت کی نشانی ہے، خاص طور پر جب گزشتہ ماہ اس کی قیمت 74 ہزار ڈالر تک گر چکی تھی۔

ادھر فن ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں اضافے کی وجوہات میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی، جغرافیائی کشیدگی میں کمی، اور چین کے معاشی محرکات بھی شامل ہیں۔ البتہ دیگر کرپٹو کرنسیز جیسے ایتھرم اب بھی گزشتہ سال کی بلند سطح سے 50 فیصد نیچے ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بٹ کوائن کی

پڑھیں:

خام تیل اور گیس کی قیمت بڑھ گئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل کی قیمت کو سہارا مل گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا اور گیس کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں۔رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔عالمی منڈی میں گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے بعد پاک فوج نے بھارتیوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔ بھارت کو بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد متعدد ہوائی اڈے بھی بند کردیے گئے۔بھارتی حملوں میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 مساجد شہید، ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے (تین رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29، ایک ڈرون) کو تباہ کردیا ساتھ ہی بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد بھارت کے کئی بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ترسیلات زر میں31 فیصد اضافے پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان
  • سونا مزیدسینکڑوں روپے سستا ہو گیا
  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
  • امریکہ اور برطانیہ کا تاریخی تجارتی معاہدہ! کس کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید15روپے اضافہ
  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کی کمی
  • خام تیل اور گیس کی قیمت بڑھ گئی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ