دنیا کا امیر ترین شخص دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے، بل گیٹس
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس سے ان کے کئی اہداف حاصل ہوں گے جیسا کہ پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے اور دنیا میں غربت کا خاتمہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی بل گیٹس نے ان کا فلاحی ادارہ 2045 تک 200 ارب ڈالر خرچ کرے گا اور وہ اپنی تمام قیمتی مصنوعات فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کرنے کے لیے تیزی لا رہے ہیں۔ بل گیٹس نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ تمام جائیداد فلاحی کاموں میں خرچ کرلوں اور 31 دسمبر 2045 تک اپنی فاؤنڈیشن بند کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس سے ان کے کئی اہداف حاصل ہوں گے جیسا کہ پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے اور دنیا میں غربت کا خاتمہ شامل ہے۔
بل گیٹس کی جانب سے فلاحی کاموں میں تیزی لانے کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے دنیا بھر میں موذی امراض اور قحط روکنے کے لیے استعمال ہونے بجٹ کے لیے حکومتی امدادی فنڈز کی کٹوتی کے بعد کیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے فنڈز کی کٹوتی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی سربراہی میں کی جا رہی ہے اور یوایس ایڈ پروگرام کے تحت ہونے فلاحوں کاموں میں تقریباً 80 فیصد کمی لائی جائے گی جبکہ ادارے نے دنیا بھر میں 2023 میں 44 ارب ڈالر خرچ کیا۔ بل گیٹس نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کرنے کی تصویر اچھی نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بل گیٹس نے کا خاتمہ دنیا کے
پڑھیں:
زرداری کی امیر قطر، چینی نائب صدر سے ملاقاتیں، پاکستان، سعودیہ دفاعی معاہدہ خوش آئند: شیخ تمیم
اسلام آباد، دوحہ (نمائندہ خصوصی+آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمان اور چینی نائب صدر ہان ژنگ سے دوحہ میں عالمی سماجی ترقی کانفرنس کے موقع پر الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر نے امیر قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ امیر قطر نے پاکستان اور سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ صدر زرداری نے قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا جب کہ امیر قطر نے امید ظاہرکی کہ پاکستان افغانستان موجودہ مسائل حل کر کے چیلنجز پسِ پشت ڈال دیں گے۔ صدر مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی جس پر امیرقطر نے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کی۔ صدر زرداری نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے امیر قطر نے قبول کیا اور آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمان کی صدر سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں صدر زرداری کی دوحہ میں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔ صدرِ مملکت نے سی پیک کے کامیاب نفاذ سمیت ہر مشکل گھڑی میں تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ چینی نائب صدر نے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔