پاک فوج اور فضائیہ نے دشمن کو مؤثر جواب دیا، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور فضائیہ کے دندان شکن جواب پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور انداز سے دشمن کو مؤثر جواب دیا ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ہمارا فخر ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کے لئے سرزمین پاکستان اور اسکے سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی عالمی برادری کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے۔ پوری قوم اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور فضائیہ نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے، جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی کرنے لگا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف جواب دیا بلکہ دشمن کے عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔
افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان کی طرف سے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے تحت ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ، اور اڑی کا سپلائی ڈپو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید اہداف بھی نشانے پر ہیں۔
سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا ہے اور وہاں کے حکام عالمی برادری سے مدد کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ افواجِ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کے جواب کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا ہے۔