لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) سینئر وزیر پنجاب، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے دوٹوک پیغام میں کہاہے کہ آپریشن بُنٴْیًانٌ مًّرٴْصُوٴْصٌ پر قوم جری افواج پاکستان کوسلام پیش کرتی ہے،دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا ،دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے ۔

آپریشن بُنٴْیًانٌ مًّرٴْصُوٴْصٌ قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ ہر محاذ پر پاکستان نے اپنی برتری منوا دی ہے،دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے ۔وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

لندن: برطانیہ کی وزیر برائے بے گھر افراد روشن آرا علی نے اپنے ذاتی مکان کا کرایہ 700 پاؤنڈ ماہانہ بڑھانے پر ہونے والی شدید عوامی اور سیاسی تنقید کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ہاؤس ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون وزیر کا استعفیٰ ان کے ایک ذاتی پراپرٹی سے متعلق معاملے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

برطانوی وزیر برائے بے گھر افراد روشن آرا علی ایک بنگلا دیشی نژاد برطانوی سیاستدان ہیں، نے کہا کہ مستعفی ہونا میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میں نہیں چاہتی تھی کہ میرے ذاتی معاملات حکومت کے اہم کام میں رکاوٹ بنیں۔ میں نے ہمیشہ قانونی تقاضوں کی مکمل پیروی کی ہے۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے پر روش آرا علی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خاتون وزیر نے بے گھر افراد کی مشکلات جیسے اہم مسئلے پر مؤثر کام کیا ہے اور یقین ہے کہ وہ اپنی جماعت اور حلقے کی خدمت جاری رکھیں گی۔

خیال رہے کہ عوامی سطح پر کہا جا رہا ہے تھا کہ اپنے گھر کا حد سے زیادہ کرایہ بڑھانے والی وزیر کو بے گھر افراد کا درد معلوم نہیں اور اس لیے وہ اس وزارت کی اہل نہیں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نوازکا ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار
  • 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا پاک افواج کا عظیم کارنامہ ہے، حنیف عباسی
  • برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی
  • میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرأت کی تاریخ رقم کی ، محسن نقوی
  • ٹرمپ کو مودی کی 35 منٹ کی فون کال؟ جس نے بھارت کا سفارتی غرور خاک میں ملادیا
  • دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے: عطا اللہ تارڑ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کالکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت
  • بلاول بھٹو سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات
  • چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی: اسحاق ڈار
  • پنجاب کے عوام کو اپنی چھت، اپنا گھر مبارک ہو: مریم نواز