بھارت کیخلاف آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔مریم نواز نے پاک فوج کی جانب سے 10 مئی کی صبح آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبےکو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نےصرف گولی سےنہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں، یہ آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے، جب دشمن نےحد پار کی تو پاکستان نےصبر کوحکمت میں بدلا، اور کڑی ضرب لگائی، امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے، پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سےنہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 10 مئی کی صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کرکے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی، عظمیٰ بخاری
فائل فوٹو۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو، مریم نواز کی تعریف کر رہے ہیں، شرجیل میمن ان کو نہیں مانتے؟
لاہور سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کوجتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی۔ ایک جماعت نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں، وافر مقدار میں موجود ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی بروقت پلاننگ سے لاکھوں جانیں بچائی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اورکابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہیں۔