پاک بھارت کشیدگی، بھارتی نیوز چینل نے غلط خبریں چلانے پر معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی نیوز چینل آج تک نے پاک بھارت کشیدگی میں غلط خبریں چلانے پر معافی مانگ لی۔
بھارتی چینل کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیک شدہ بیانات اور سوشل میڈیا پر ادھر ادھر سے لی گئی معلومات کی بھرمار نے صحیح اور غلط کی جانچ مشکل بنادی، صحیح معلومات کی چھان بین کے باوجود کچھ غلط خبریں نشرکی گئیں، جس پر معافی چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی
بھارتی سینئر صحافیوں نے بھی بھارتی نیوز چینلز کے پروپیگنڈے پر تنقید کی ہے۔ سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی نےکہا ہےکہ صحافت جنگی جنون نہیں ہوتی،فرضی کہانیوں کو حقیقت بنا کر پیش نہیں کیا جاتا۔
ایک اور سینئر صحافی سدھارتھ ورادراجن نے کہا کہ بھارتی چینلز کی رپورٹس نہ صرف جھوٹی اور گمراہ کن تھیں بلکہ اشتعال انگیز بھی تھیں۔
سینئر بھارتی صحافی رویش کمار نےکہا کہ گودی میڈیا نے سچائی کو دفن کردیا۔
خیال رہےکہ بھارتی نیوز چینلز نےگزشتہ رات کراچی لاہور، اسلام آباد اور پشاور پر بھارتی حملوں کا پروپیگنڈا کیا تھا اور جھوٹ کا بازار گرم کیا تھا۔ پاکستانی حکام نے ان رپورٹس کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دےکر مسترد کردیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی نیوز
پڑھیں:
ایشیا کپ سپرفور کا بڑا مقابلہ: پاکستان کیخلاف میچ میں اہم بھارتی بولرز کی ٹیم میں واپسی
ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔
بھارت نے ایشیا کپ میں اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچ جیتے جب کہ پاکستانی ٹیم دو میچز جیتی اور بھارت کے خلاف میچ میں اسے شکست ہوئی۔