پنجاب پولیس منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پنجاب پولیس منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 2248 گینگز کے 5534 کارندے گرفتار کر لئے جن کے قبضے سے 711 کلاشنکوف، 14590 پسٹلز، 1272 رائفلز، 1422 بندوقیں، 215 ریوالورز، 01 لاکھ 10 ہزار 833 گولیاں برآمد ہوئیں۔ترجمان نے کہا کہ گاڑیوں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز، سونے پر مشتمل 4 کروڑ 60 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 71 گینگز کے 164 کارندے گرفتار کیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گینگز کے
پڑھیں:
کراچی؛ غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چندریگر روڈ پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین زیدی اور آصف عباس زیدی کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمدکی گئی، ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے اور ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔