پاک بھارت جنگ بندی؛ راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔
پنڈی بورڈ کے سرکلر کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے جاری سالانہ امتحانات بھی کل معمول مطابق ہوں گے جبکہ منسوخ کردہ 2 پیپرز کے لیے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔
کالجز اور یونیورسٹیز بھی کل معمول مطابق کھلیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ بندی: پاکستانی ڈی جی ایم او اور بھارتی ڈی جی ایم او کی ملاقات جاری
پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات جاری ہے جس کے دوران سیز فائر کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کی ملاقات ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔