غزہ کے عوام کی شدید پیاس، فی کس پانی کی کھپت روزانہ 5 لیٹر سے کم
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
غزہ کی وزارت صحت نے چند گھنٹے قبل اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں 52 ہزار 810 افراد شہید ہو چکے ہیں اور 119 ہزار 473 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی فوج کی غزہ کی بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کے نتیجے میں تقریباً 85 فیصد پانی اور سیوریج کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ کے پانی کے ادارے نے غزہ کے بنیادی ڈھانچے کی مکمل تباہی کے نتیجے میں ایک انسانی بحران کا انتباہ دیا ہے جس سے 2.
ادارے کے مطابق، غزہ کے پانی اور سیوریج کے 85 فیصد ادارے شدید نقصان سے دوچار ہو چکے ہیں اور پانی کی نکاسی میں 70 سے 80 فیصد کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی روزانہ پانی کی کھپت 3 سے 5 لیٹر تک محدود ہو چکی ہے، جو کہ عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی حالات میں تجویز کردہ کم از کم مقدار سے بہت کم ہے۔ پانی کے ادارے نے بتایا کہ پانی کی فراہمی میں کمی اور سیوریج کے نظام کی خرابی کی وجہ سے آبادی میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ غزہ کے پانی کے ادارے نے مزید کہا کہ اسرائیل کی پالیسیوں کے تحت جنیوا کنونشن، نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے اور روم کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
اس ادارے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے حملوں کو روکا جائے، محاصرے کا خاتمہ کیا جائے اور پانی کے بحران کو حل کرنے کے لیے حکومت کی مدد کی جائے۔ غزہ کی وزارت صحت نے چند گھنٹے قبل اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں 52 ہزار 810 افراد شہید ہو چکے ہیں اور 119 ہزار 473 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پانی کے ادارے نے غزہ کے پانی پانی کی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔