پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی ا فغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔
ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محمد صادق نے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اورتعمیری اشتراق پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک فوج نے ہر محاذ پر دفاع کو یقینی بنایا، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم تشکر منانے کے وزیراعظم پاکستان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سردار ایاز صادق نے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، پاک فوج نے ہر محاذ پر دفاع کو یقینی بنایا، پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جبکہ تمام سیاسی قوتوں نے ملکی سلامتی کو مقدم رکھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی نے پاکستان کو سفارتی و اخلاقی فتح دلائی، دشمن کو آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں مؤثر جواب دیا گیا، ہر محاذ پر کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے صبر و تحمل اور حکمت سے دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا، عالمی سطح پر پاکستان کی سفارت کاری کو سراہا گیا، پاکستان آج سیاسی، دفاعی اور اخلاقی برتری کے ساتھ ابھرا ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتح سے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان ایک خود مختار اور پُرامن ملک ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، شہداء نے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا۔