سٹی 42 : آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں تاریخی کامیابی پر نامور شوبز شخصیات کی جانب سے افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ 

نامور پاکستانی اداکاروں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پرافواجِ پاکستان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

 اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کے سامنے پاکستان، افواج پاکستان اور عوام سرخرو ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص چند گھنٹوں میں ہی کامیاب ہو گیا، عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ثابت کر دیا کہ پرحملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ 

پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر

 اداکار عمران اشرف نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ ہم پر حملہ کرنے والی ہر طاقت کا وہی انجام ہوگا جو بھارت کا ہوا ۔ 

 اداکاریاسرنواز نے اپنے بیان میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دے کر ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھےگا، افواجِ پاکستان کی بے مثال بہادری کو سلام، پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائِندہ باد ۔ 

اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نےدنیا بھر میں پاکستان اور عوام کا نام بلند کیا، ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، اور الحمدللہ آج یہ ثابت ہوگئی ۔ 

  پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن  بُنیانّ مرصوص پر بیان

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کی راہ ہموار

ویب ڈیسک : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی باضابطہ منظوری مل گئی۔

پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔

​پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔

گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز

​پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی جس سے پی آئی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گا اور نہ صرف مسافر بلکہ کارگو بھی لے کر جائے گا۔

​گزشتہ روز ہی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے سیکیورٹی اور کارگو کو پانچ سال کے لیے ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔

بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹس پی آئی اے کے فضائی آپریشنز اور سیفٹی پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔

Currency Exchange Rate Tuesday September  23, 2025

سی ای او پی آئی اے کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزارت دفاع اور سول ایوایشن کی سرپرستی اور دیگر منسلک اداروں کے تعاون پر خصوصی شکریہ کیا گیا۔

سی ای او پی آئی اے نے پی آئی اے کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے 5 سال ثابت قدمی سے متعدد آڈٹس کا سامنا کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، بیرسٹر سیف
  • کامیڈین اداکار لکی ڈئیر کی حالت مزید بگڑ گئی
  • نیا جیمز بانڈ 007 کون ہوگا ؟ میکرز کو نئے چہرے کی تلاش
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، پاک افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی: وزیراعظم
  • ایف بی آر نے مالدار شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر جمالی
  • بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ
  • برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی
  • پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کی راہ ہموار
  • پاکستان سے برطانیہ کیلیے براہ راست فضائی آپریشن کی راہ ہموار
  • شوبز میں ہم جنس پرستی کس شہر میں زیادہ ہے؟ میمونہ قدوس کا انکشاف