Daily Mumtaz:
2025-05-12@03:11:31 GMT

جنگ بندی اعلان کے بعد ٹوئٹ! وسیم اکرم تنقید کی زد میں

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

جنگ بندی اعلان کے بعد ٹوئٹ! وسیم اکرم تنقید کی زد میں

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران تاخیر سے یکجہتی کرنے پر سابق کپتان وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے لکھا کہ ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جیسا کہ وہ کہتے ہیں، ‘جنگ تب ہوتی ہے جب زبان ناکام ہوجاتی ہے’ اس لیے سرحد کے پار نوجوانوں کی بہتری کیلئے بات چیت اور تنازعات کو حل کرنے میں مدد ملے گی، امن ہی ہم سب چاہتے ہیں! پاکستان زندہ باد۔

وسیم اکرم کی جانب سے ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا باضابطہ اعلان ہوگیا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سابق کرکٹر باسط علی نے دوٹوک الفاظ میں وسیم اکرم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی حساس لمحات میں خاموش رہنا اور پھر صورتحال معمول پر آنے کے بعد بیان دینا۔۔ یہ کہاں کی بہادری ہے؟ کرکٹرز کو قوم کے مشکل وقت میں آواز اٹھانی چاہیے، نہ کہ بعد میں!۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وسیم اکرم کو پاک فوج کے حق میں تاخیر سے ٹوئٹ کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کو مکمل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ غیرملکی کرکٹرز کو دبئی میں ہی قیام کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی میں پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وسیم اکرم

پڑھیں:

نئی دہلی سے جنگ بندی کا اعلان

سٹی 42 : حال ہی میں نئی دہلی سے بھی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

 بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کی جانب سے حال ہی میں بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ترجمان رندھیر جیسوال نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ۔ 

قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ  مارکو روبیو نے  بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی۔ 

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان کو سیز فائر سے متعلق ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا
  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
  • ’امریکی صدر جنگ بندی کا دعویٰ کرنے والے کون ہوتے ہیں‘، بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر سوال اٹھا دیا
  • نئی دہلی سے جنگ بندی کا اعلان
  • لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کی دشمن کو للکار، مودی حکومت کیلئے اہم پیغام
  • ’مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو‘، سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ٹوئٹ
  • ’مودی تمہیں بار بار متنبہ کیا گیا ہمارے عزم کا امتحان نہ لو‘ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان، بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کب کرنے جارہا ہے؟ رانا ثنا اللہ نے بتادیا
  • بھارتی جارحیت کیخلاف پوسٹ کرنے سے گریز؛ عائزہ خان کڑی تنقید کی زد میں