آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا جا رہا ہے جبکہ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔
شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
لکی مروت میں فتح کی خوشی میں عوام کی بڑی تعداد نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ شمالی وزیرستان باجوڑ میں بھی بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان کی فتح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
چترال میں بھی غیور عوام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ پشاور کینٹ اور مردان میں بھی عوام کی بڑی تعداد بھارت کے خلاف فتح کا جشن منانے سڑکوں پر آگئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی عوام پاک فوج زندہ باد، بھارت مردہ بات کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔
سوات میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالا حصار میں بھی عوام نے فتح کی خوشی میں ریلیوں کا انعقاد کیا۔
ریلیوں میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی جبکہ اس دوران عوام نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ ریلیوں کے شرکاء نے اللہ کی ذات کا اس شاندار فتح پر شکر ادا کیا اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افواج پاکستان کو خراج تحسین میں بھی عوام عوام کی
پڑھیں:
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180 ٹن کھجوروں کی تقسیم
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 180 ٹن کھجوریں تقسیم کیں۔
اس اقدام کا مقصد حالیہ سیلاب سے متاثرہ کمزور اور مستحق خاندانوں کی مدد کرنا اور انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنا تھا۔ کھجوریں اپنی غذائی خصوصیات کے باعث توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں اور آفات سے متاثرہ علاقوں میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مستحق خاندانوں کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کا آغاز
اس منصوبے کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، جھنگ، کوٹ ادو، حافظ آباد، راجن پور، خانیوال اور فیصل آباد میں کھجوروں کی تقسیم کی گئی، جس سے ہزاروں متاثرہ خاندان مستفید ہوئے جو سیلاب اور بے گھر ہونے کے باعث مشکلات کا شکار تھے۔
یہ منصوبہ مملکتِ سعودی عرب کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے جو کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے پاکستان کے عوام کے ساتھ مشکل وقت میں یکجہتی، غذائی تحفظ کے فروغ، انسانی امداد، اور متاثرہ طبقات کی عزتِ نفس کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
180 ٹن کھجور سیلاب سے متاثرہ افراد کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر