پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی والی جنگ بندی کے بعد پروازیں کے بدتریج معمول پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سیز فائز ہونے کے باوجود ہفتے کے روز 150 کے قریب پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں تاہم اب اتوار کے روز پروازیں معمول پر آنا شروع ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر میں 150 پروازیں منسوخ

اتوار کو ‘فلائی دبئی’ سمیت 10 بین الاقوامی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کردیا، اس کے ساتھ ہی حج آپریشنز بھی دوبارہ معمول پر لانے کے لیے کام ہورہا ہے جو پاکستان اور انڈیا کے درمیان جھڑپوں میں شدید متاثر ہوئے تھے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشنز ایئرلائنز پاک بھارت پی آئی اے جنگ بندی سیز فائر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرلائنز پاک بھارت پی ا ئی اے سیز فائر معمول پر کے لیے

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ بندی؛ راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟

راولپنڈی:

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

پنڈی بورڈ کے سرکلر کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے جاری سالانہ امتحانات بھی کل معمول مطابق ہوں گے جبکہ منسوخ کردہ 2 پیپرز کے لیے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔

کالجز اور یونیورسٹیز بھی کل معمول مطابق کھلیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
  • فلائٹ شیڈول میں بہتری،12غیرملکی ایئرلائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں
  • کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہاز دوبارہ لنگر انداز ہونا شروع
  • پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع
  • جنگ بندی کے بعد پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع
  • پاک بھارت جنگ بندی؛ راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوا
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق
  • بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری