امریکی صدرکا یوکرین کو ولادی میر پیوٹن کی مذاکرات کی تجویزمان لینے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روس کی صدر ولادی میر پیوٹن کی مذاکرات کی تجویز فوری طور پر مان لے ۔ تاس نے ٹروتھ سوشل پر جاری امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ روسی صدر کی جانب سے اتوار کو پیش کی گئی براہ راست غیر مشروط بات چیت کی تجویز پر فوری رضامند ہو جائے۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ مجوزہ براہ راست مذاکرات کم از کم تنازعے کے فریقوں کی پوزیشن واضح کرنے میں مدد کریں گے اور یہ واضح ہو گا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈیل ممکن ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ نہیں بلکہ خونریزی کے ممکنہ خاتمے کے لئے جمعرات کو ترکیہ میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور یوکرین کو فوری طور پر اس سے اتفاق کرنا چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر یہ واضح ہو جائے کہ کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں تو یورپی رہنما ئوں اور امریکا کو اصل صورتحال کا علم ہو جائے گا اور وہ اس کے مطابق آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے شک ہونے لگا ہے کہ یوکرین روسی صدر کے ساتھ کوئی معاہدہ کرے گا۔واضح رہے کہ روسی صدر نے تجویز پیش کی تھی کہ یوکرینی حکام 15 مئی کو استنبول میں بغیر کسی پیشگی شرط کےروس کے ساتھ 2022 میں ہونے والے مذاکرات کو دوبارہ شروع کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی صدر
پڑھیں:
اداکارہ صائمہ قریشی نے مردوں کو دوسری شادی کا مشورہ کیوں دیا؟
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ مرد ناجائز تعلقات میں ملوث ہونے کے بجائے دوسری شادی کر لیں۔
صائمہ قریشی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جس کی میزبانی عدنان فیصل نے کی۔ اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے مردوں کی متعدد شادیوں سے متعلق اپنے بیان کا دفاع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
انہوں نے کہا کہ مرد افیئر چلانے کے بجائے نکاح کر لیں، کسی کی زندگی برباد نہ کریں۔ مرد کا ایک غلط فیصلہ نسلیں برباد کر سکتا ہے۔ اگر آپ غلط راستے پر چلیں گے تو کل آپ کا گھر اور بچے متاثر ہوں گے، حرام کام کرنے کی بجائے دوسرا نکاح کر لیں۔
View this post on Instagram
A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں اور جب آپ ناجائز تعلقات رکھ سکتے ہیں اور کوئی کچھ نہیں کہتا، تو نکاح کیوں نہیں کر سکتے؟ نکاح میں بے شمار رکاوٹیں ہیں لیکن حرام راستہ بہت آسان ہے اور مردوں کو کسی کے جذبات سے کھیلتے ہوئے ڈرنا چاہیے، کل کو ان کی اپنی اولاد بھی بڑی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ’پہلی بیوی خود شوہر کا دوسرا نکاح کرائے‘، دوسری شادی کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
ان کا کہنا تھا کہ اپنی بیوی کو اعتماد میں لے کر دوسری شادی کرلیں لیکن اگر کسی کی بیوی اجازت نہیں دیتی تو ضروری نہیں ہے کہ آپ اس سے اجازت لیں کیونکہ اسلام میں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔ اور ایسی خواتین بھی ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو دوسری شادی کی اجازت دی ہے اور دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی اداکارہ دوسری شادی صائمہ قریشی