کراچی:قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز بنگلادیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کروانے چاہئیں، کیونکہ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے اور وہاں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ قدم اٹھایا تو عوام کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا تھا تاہم حالیہ دنوں پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو ہدایت دی ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روک کر رکھا جائے جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں جمع ہونے کے لیے کہا جا سکتا ہے تاکہ ٹورنامنٹ سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

Idea????
⁦@MohsinnaqviC42⁩
⁦@Salman_ARY⁩
⁦@KarachiKingsARY⁩
⁦@IsbUnited⁩
⁦@MultanSultans⁩
⁦@PeshawarZalmi⁩
⁦@TeamQuetta⁩
⁦@lahoreqalandars⁩ pic.

twitter.com/WuIaXRo0Q6

— Basit Ali (@BasitAOfficial) May 9, 2025

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

مسلح ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور بیٹے کو اغوا کرلیا، سرکاری گاڑی نذر آتش

بلوچستان کے ضلع زیارت میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کے تفریحی مقام زرزری میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی اور ان کے بیٹے کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب افضل باقی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زرزری کے خوبصورت مقام پر تفریح کے لیے موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے افضل باقی، ان کے بیٹے، گن مین اور ڈرائیور کو سرکاری گاڑی سمیت اغوا کیا تاہم، کچھ فاصلے پر جا کر اغوا کاروں نے افضل باقی کے اہل خانہ کو رہا کر دیا اور گن مین اور ڈرائیور کو بھی چھوڑ دیا گیا۔

اس کے بعد ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا، اطلاعات کے مطابق اغوا کار افضل باقی اور ان کے بیٹے کو خلیفات ماؤنٹین کی طرف لے گئے۔

ڈپٹی کمشنر زکاء اللہ درانی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور تحقیقات کثیر الجہتی بنیادوں پر جاری ہیں۔

یہ واقعہ بلوچستان میں دو ماہ سے زائد عرصے میں اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کا دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل 4 جون 2025 کو تربت سے کوئٹہ جاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بھی اغوا کیا گیا تھا۔

یاد رہے اس واقعے نے زیارت جیسے سیاحتی مقام پر سیکیورٹی کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں جو اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

مقامی افراد نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں ملزمان کی تلاش میں سرگرم ہیں اور جلد ہی افضل باقی اور ان کے بیٹے کو بازیاب کر لیا جائے گا، تاہم، اب تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلح ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور بیٹے کو اغوا کرلیا، سرکاری گاڑی نذر آتش
  • زیارت، اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی بیٹے سمیت اغوا
  • پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ عہدے سے مستعفی
  • شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا
  • دنیائے کرکٹ کی ٹاپ فرینچائز لیگز کا مقابلہ: کون سی لیگ سب سے بہتر؟
  • آئی پی ایل دنیا کی سب سے زیادہ انٹرٹینگ ٹی 20 لیگ، پی ایس ایل کا دوسرا نمبر
  • مس انفارمیشن پر حکومت کی قومی اسمبلی میں مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز
  • ٹرمپ کے دنیا سے جنگیں ختم کرانے کے وعدے کیا ہوئے؟
  • برطانیہ نے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرنیوالے ایجنٹ پر 5 سال کی پابندی لگادی