گھریلو ناچاقی پر فائرنگ ،2بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سرگودھا بھلوال روڈ پر اجنالہ کےعلاقہ میں گھریلو ناچاقی پراندھا دُھند فائرنگ کے نتیجہ میں2بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر شعیب سکندر کے مطابق واقعہ دو رشتہ داروں کے مابین خاندانی رنجش اور گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے اجنالہ میں گھریلو ناچاقی پر2ملزمان محمد شہباز اور شہریار نے صبح 7 بجے احسان کے گھر داخل ہوکر اندھا دُھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجہ میں احسان ولد محمد شبیر اور اُس کا بھائی فیصل ولد محمد شبیر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اُن کا رشتہ دار جبار ولد ظفر شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تھانہ صدر پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور تعشوں اور زخمی ہونے والے شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں مزید کارروائی جاری ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گھریلو ناچاقی
پڑھیں:
کراچی: نارتھ کراچی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے ٹو میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
قائم مقام ایس پی نیو کراچی ڈویژن سلمان وحید نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 24 سالہ سعید انور اور 30 سالہ رئیس کے نام سے کی گئی ابتدائی تحقیقات میں فائرنگ کا واقعہ ایک ریسٹورنٹ کے سامنے مین روڈ پر کی جانے والی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جس کی زد میں آکر دونوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم، پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کو تلاش کر کے ان کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے تاکہ فائرنگ کی وجہ کا تعین اور ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکے اور اس حوالے سے بلال کالونی پولیس عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا بلدیہ 9 نمبر کلینک کے قریب فائرنگ سے 42 سالہ سلیمان زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ہاتھ پر لگنے سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔