چین عالمی معیشت کی حکمرانی میں ڈبلیو ٹی او کے مزید فعال کردار کی حمایت کرتا ہے، چینی نائب وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا سے ملاقات کی۔پیر کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والا کثیرالجہتی تجارتی نظام بین الاقوامی تجارت کی بنیاد ہے اور عالمی معاشی انتظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمام فریقوں کو عالمی تجارتی تنظیم کے فریم ورک میں مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہیے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے، اور عالمی صنعتی چین اور رسد کے مستحکم اور ہموار بہاؤ کو فروغ دینا چاہیے۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات میں جامع اور گہری شرکت جاری رکھے گا، عالمی تجارتی تنظیم کے کردار کو برقرار رکھنے کی حمایت کرے گا، ترقی پذیر اراکین کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گا، اور مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید بڑی خدمات سرانجام دے گا۔نگوزی اوکونجو ایویلا نے کہا کہ موجودہ عالمی معیشت اور تجارتی نمو سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کے اراکین کو کھلے اور اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کا مشترکہ دفاع کرنا چاہیے، بین الاقوامی تجارتی مسائل پر مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، اور آزاد تجارت کو فروغ دینے اور عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں عالمی تجارتی تنظیم کے کردار کو آگے بڑھانا چاہیے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی تجارتی تنظیم کے
پڑھیں:
پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن؛ بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج مارے گئے
پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔
بعد ازاں 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیاا ور اس دوران مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: افغان سرحد سے دراندازی ناکام، ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ 33 خوارج ہلاک
ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا۔
2 روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ، امن و استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔