مارک زکربرگ کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ مستقبل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایک کانفرنس کے دوران مارک زکربرگ نے ایسے ڈیجیٹل مستقبل کا تصور پیش کیا جس میں اے آئی دوستوں کی تعداد حقیقی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی جبکہ اے آئی چیٹ بوٹ تھراپسٹ، اشتہاری ایجنسیوں اور کوڈرز کا متبادل ثابت ہوں گے۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ حقیقی دنیا میں لوگ زیادہ دوست اور سماجی رابطے چاہتے ہیں مگر روزمرہ کی مصروفیات کے باعث زیادہ دوست بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ ہر فرد اوسطاً 15 افراد کو دوست بنانے کا خواہشمند ہوتا ہے مگر ان کو سنبھالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے 2021 کی ایک تحقیق کا حوالہ بھی دیا جس کے مطابق اوسطاً ہر امریکی شہری کے 3 سے بھی کم دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ان افراد کے لیے بہترین حل ثابت ہوگی جو زیادہ دوست چاہتے ہیں یا علاج کے لیے ڈاکٹروں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘ایسے افراد جن کو تھراپسٹ تک رسائی نہیں ملتی وہ کسی اے آئی سے مدد حاصل کرسکیں گے’۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ اے آئی تنہا افراد کی پسند اور ترجیحات کو جاننے کے بارے میں حقیقی دوستوں یا رشتے داروں سے زیادہ بہتر کام کرسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں لوگ ایسے سسٹم کو پسند کریں گے جو ان کو اچھی طرح سمجھتا ہو’۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے اے آئی
پڑھیں:
ڈاکٹر نبیہا علی خان کا نکاح ,تقریب میں سادگی مگر کروڑوں کے زیورات نے سب کو حیران کر دیا
کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر نبیہا کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا نے خود نکاح پڑھایا۔ اس موقع پر تقریب میں محدود مہمان شریک ہوئے جن میں فرح اقرار اور دیگر معروف شخصیات بھی شامل تھیں۔ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقار عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے ہمسفر حارث کھوکھر نے بھی اسی رنگ کی شیروانی پہن کر ہم آہنگی برقرار رکھی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے ایک کروڑ روپے مالیت کے قیمتی زیورات پہنے، جبکہ ان کا لباس معروف ڈیزائنر حنا سلمان کا تیار کردہ تھا، جس کی قیمت بھی تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ڈاکٹر نبیہا کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ خود مولانا کی جانب سے دو روز قبل کیا گیا جس پر وہ بےحد خوش ہوئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔