بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرنے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے۔
گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کے افسران کی میڈيا بریفنگ میں بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔
ائیر مارشل اے کے بھارتی کے اس اعتراف کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز آج مزید 5.

59 فیصد گرگئے۔
گزشتہ 5 روز کے دوران داسو ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مجموعی طور پر 10.33 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے کے 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
خیال رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستان میں مختلف مقامات پر حملے کیے جس کا فوری اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج نے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے تباہ کردیے۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے شیئرز

پڑھیں:

پاک فضائیہ نے بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ کے دوران بھارتی رافیل گرانے کے ثبوت دے دیے

ایئروائس مارشل نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے لیے وہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ رافیل کی کال سائن کو گاڈزیلا کا نام دیا گیا تھا، گاڈزیلا ناپید ہو چکے ہیں، اس لیے رافیل کو بھی ناپید کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر فورس ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ کے دوران بھارتی رافیل گرانے کے ثبوت دے دیے۔ نیوز کانفرنس کے دوان انھوں نے کہا کہ گاڈزیلا ناپید ہو چکے ہیں، رافیل کو بھی ناپید کر دیا ہے۔ بھارت نے 4 اطراف سے 60 طیارے بھیجے، بھارتی حملہ آور طیاروں میں 16 رافیل بھی تھے۔ اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کے دوران ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی جارحیت، پہلگام حملے اور بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرانے کے جو شواہد پیش کیے، جن میں مارے گئے بھارتی طیاروں کے الیکٹرانک سگنلز، رافیل اسکواڈرن کمانڈر کی آڈیو جس میں وہ گمشدہ ساتھی پائلٹ سے رابطہ نہ ہونے کی بات کر رہا ہے اور تباہ شدہ بھارتی طیاروں کے ملبے اور کریش سائٹس کی تصاویر شامل تھیں۔ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے چار مختلف سمتوں سے 60 جنگی طیارے، جن میں 16 رافیل بھی شامل تھے، پاکستانی حدود کی جانب روانہ کیے، جس کے بعد مزید طیارے بھیجے گئے اور مجموعی طور پر 72 بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود کے قریب پہنچے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے 42 جنگی طیارے فضا میں بھیجے اور موثر دفاع کیا۔

اورنگزیب احمد نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح شہریوں کی سلامتی تھی، اس لیے فوری طور پر تمام سول ایئر لائنز کا راستہ تبدیل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی فضائیہ نے فضاء میں حکمتِ عملی بدلتے ہوئے رافیل طیاروں کو مرکزی ہدف بنایا، جو بھارتی فضائیہ کا فخر سمجھے جاتے تھے۔


بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ کے دوران انھوں نے بتایا کہ ایک مگ 29 طیارہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے صرف 8 ناٹیکل میل کے فاصلے پر گرایا گیا۔ ایک ایس یو30 ایل او سی سے 25 ناٹیکل میل دور تباہ کیا گیا۔ ایک بھارتی یو اے وی (ڈرون) بھی ایل او سی سے 19 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پہلا رافیل طیارہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے 53 ناٹیکل میل دور گرایا گیا۔ دوسرا رافیل جموں میں ایل او سی سے 7 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مارا گیا۔ تیسرا رافیل بھارتی پنجاب میں بین الاقوامی سرحد سے 23 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تباہ کیا گیا۔

پاکستان ایئر فورس ایئروائس مارشل نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے لیے وہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ رافیل کی کال سائن کو گاڈزیلا کا نام دیا گیا تھا، گاڈزیلا ناپید ہو چکے ہیں، اس لیے رافیل کو بھی ناپید کر دیا۔ پاکستانی ائیرفورس نے گاڈزیلا-4 کو گرایا۔ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا کہ ہم جانتے ہیں اس جدید جنگ میں ہم قیاس آرئیاں نہیں کر سکتے، پاکستان کے کامیاب دفاع پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ پاک فضائیہ بھارتی حملوں کے خلاف دو منٹ میں بروئے کار آئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
  • جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں 63 فیصد اضافہ
  • بھارتی فضائیہ نے رافیل طیارہ گرنے کا اعتراف کرلیا
  • پاک فضائیہ کی کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد منظر عام پر
  • بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے
  • بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے
  • جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
  • پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد منظر عام پر آگئے
  • پاک فضائیہ نے بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ کے دوران بھارتی رافیل گرانے کے ثبوت دے دیے